نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

نمکین ماسک کورونا سے بچائے؟



نمکین ماسک کورونا سے بچائے؟


اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک )کینیڈا کے ایک سائنسدان کا دعویٰ ہے کہ محض سادہ ماسک پہننے سے کورونا وائرس کو روکنا محال ہے لیکن اسی ماسک پر عام نمک کی ایک پرت لگا کر کورونا وائرس کو مو ¿ثر انداز میں ہلاک کیا جاسکتا ہے۔
یونیورسٹی آف البرٹا میں بائیو میڈیکل انجینئر پروفیسر ہیو جِک چوئی کہ کورونا وائرس روکنے کے لیے جو سرجیکل ماسک استعمال ہوتے ہیں ان میں دو طرح کی خامیاں ہیں، اول یہ کہ وہ ہوا میں تیرتے ہوئے مائع کے بڑے قطرے ہی روک سکتے ہیں، کورونا وائرس اتنا چھوٹا ہوتا ہے کہ وہ مائع کے انتہائی باریک قطروں میں رہتے ہوئے ناک اور پھر سانس تک پہنچ جاتا ہے۔ اس کا ایک اور حل این 95 اور این 99 قسم کے ماسک مہنگے ہوتے ہیں جنہیں زیادہ دیر تک پہنا نہیں جاسکتا۔
دوسری جانب ماسک کے سوراخوں میں بھی وائرس پھنس جاتے ہیں اور بار بار ماسک اتارنے اور پہننے سے انگلیوں اور ہاتھوں پر وائرس چپک سکتے ہیں۔ اس لیے وائرس کوختم کرنے والے ایک ماسک کی ضرورت محسوس ہورہی تھی۔ اس کا کم خرچ اور آسان حل نمک والے ماسک کی صورت میں سامنے آیا ہے۔
واضح ہے کہ پروفیسر ہیو ایک عرصے سے وائرس اور مختلف ماسک پر تحقیق کررہے ہیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts