نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن کی صورت میں ظاہر ہوں گے:جنرل قمر جاوید باجوہ


 دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن کی صورت میں ظاہر ہوں 

گے:جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلا م آباد(نیٹ نیوز)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن کی صورت میں ظاہر ہوں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے آپریشن رد الفساد کے تین سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کے دفاع کے لیے 22 فروری 2017 کو آپریشن رد الفساد شروع کیا گیا، یہ دہشت گردی کے خاتمے سے سیاحت تک کا سفر ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں قوم نے بھرپور حمایت کی اور ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی جنگ کی دو دہائیوں کی کامیابیاں مزید مستحکم ہوئیں، کامیابیوں کی قیمت بھاری جانی و مالی نقصان سے ادا کی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن کی صورت میں ظاہر ہوں گے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی سالمیت کے خلاف ہر قسم کے خطرے سے آگاہ اور اس سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts