پاکستان کا کھانا ، افراد ، ثقافت تمام چیزیں بہت اچھی ہیں،سنگاکارا
کراچی(نیٹ نیوز)میریلیبون کرکٹ کلب(ایم سی سی) کی ٹیم سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا کی قیادت میں 48سال بعد 7روزہ دورے پر پاکسان پہنچ گئی ہے جہاں وہ دورے میں 4 میچز کھیلے گی۔
میریلیبون کرکٹ کلب کے صدر کمار سنگاکارا کی قیادت میں ٹیم آج علی الصبح کراچی پہنچی تو پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استقبال کیا۔دنیا بھر میں سب سے قدیم اور معتبر تصور کیے جانے والے میریلیبون کرکٹ کلب کا قیام 1987 میں عمل میں آیا تھا اور یہی کلب کرکٹ کے قوانین کی تیاری اور اس پر عملدرآمد کی ذمے داری نبھا رہا ہے۔
ایم سی سی کے کپتان سنگاکارا نے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ 2000 میں پاکستان آیا تھا، اس وقت وقار یونس، وسیم اکرم اور انضمام الحق جیسے کئی نامور کھلاڑی پاکستان ٹیم کا حصہ تھے۔
انہوں نے پاکستان کی مہمان نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کھانا ، افراد ، ثقافت ، تہذیب سمیت تمام چیزیں بہت اچھی ہیں، مجھے پاکستان واپس آنا اور یہاں کرکٹ کھیلنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔
سابق سری لنکن کپتان نے کہا کہ ماضی میں میرے لیے دورہ پاکستان ہمیشہ سے میرے لیے یادگار ہوتا تھا اور سری لنکا نے جب بھی پاکستان کا دورہ کیا میں سری لنکن ٹیم کا حصہ رہا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ماضی میں کرکٹ کے لیے بہترین مقامات میں سے ایک رہ چکا ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ یہ ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے لیے بہترین مقام بن جائے گا۔







No comments:
Post a Comment