شیث گل کے ساتھ دوبارہ کام کروں گا، ہمایوں سعید
کراچی(نیٹ نیوز)پاکستان کے نامور اداکار ہمایوں سعید نے اعلان کیا کہ ان کے ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' کی کامیابی کے بعد وہ چائلڈ سٹار شیث گل کے ساتھ ایک اور ڈرامے میں کام کرتے نظر آئیں گے۔
ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا سائیٹس پر کمنٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ ہم دوبارہ ساتھ کام کرتے جلد نظر آئیں گے۔البتہ اداکار نے اپنے کمنٹ میں یہ نہیں بتایا کہ وہ شیث گل کے ساتھ کیا کسی ڈرامے میں کام کرتے نظر آئیں گے یا اس بار یہ دونوں ساتھ میں ایک فلم کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ میرے پاس تم ہو میں ہمایوں سعید نے 'دانش' جبکہ شیث گل نے ان کے بیٹے 'رومی' کا کردار نبھایا تھا۔اس ڈرامے میں ان دونوں اداکاروں کے ہمرہ عائزہ خان، حرا مانی اور عدنان صدیقی بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ اس ڈرامے میں شیث گل کی اداکاری کو اتنا ہی سراہا گیا جتنا ڈرامے میں موجود باقی مرکزی کرداروں کے کام کو پسند کیا گیا۔اس ڈرامے کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کی جبکہ ہدایات ندیم بیگ نے دی تھیں۔







No comments:
Post a Comment