کورونا وائرس کا پھیلاو جاری، افغانستان پہنچ گیا
افغانستان(نیٹ نیوز)چین سے شروع ہونے والے نئے کورونا وائرس کا پھیلاو جاری ہے اور اب یہ افغانستان پہنچ چکا ہے جہاں پہلے کیس کی تصدیق کردی گئی ہے۔رپورٹ کیا کہ افغانستان کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں ناول کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے جبکہ مریض نے حال ہی میں ایران کا دورہ کیا تھا۔یاد رہے کہ اس مہلک کورونا وائرس سے ایران میں 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جو چین کے بعد اموات کے حساب سے دوسرا بڑا ملک ہے جبکہ متاثر ممالک میں جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر ہے۔افغان وزیر صحت فیروز الدین فیروز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا وائرس کا پہلا مثبت کیس ہرات میں سامنے آیا، ساتھ ہی انہوں نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی صوبے میں سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس کی سرحدیں ایران سے ملتی ہیں۔اس سے قبل خطے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر افغان حکام نے ایران کے ساتھ فضائی اور زمینی سفر معطل کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
فیروز الدین فیروز کا کہنا تھا کہ مریض نے ایران کے مقدس شہر قم کا دورہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 'ہمارے لوگوں کو مصافحہ کرنے، گلے ملنے اور بوسہ دینے سے گریز کرنا چاہیے۔یہاں یہ بات واضح رہے کہ پورے ایشیائی خطے میں چین کے ساتھ ساتھ بھارت، افغانستان اور ایران میں کورونا کے کیسز سامنے آچکے ہیں تاہم پاکستان میں اب تک اس مہلک وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔افغانستان اور پاکستان دونوں کی ایران کے ساتھ طویل اور غیرمحفوظ سرحدیں ہیں، جو اکثر انسانی اسمگلرز کی جانب سے استعمال کی جاتی ہے جبکہ لاکھوں افغان مہاجرین وہاں رہ رہے ہیں، جس نے اس خطرے کو بڑھادیا ہے کہ وائرس باآسانی سرحد پار پھیل سکتا ہے۔مایوس اور بے روزگار افغان کئی برسوں سے ایران کے ساتھ غیر محفوظ سرحد کو کام کی تلاش کے لیے عبور کر رہے ہیں۔
چین کے علاوہ یورپ اور مشرق وسطیٰ میں بھی اس وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں اور وہاں موجود انتظامیہ اسے روکنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ادھر کویت کے سرکاری خبررساں ادارے کونا نے رپورٹ کیا کہ کویت میں ایک سعودی شہری سمیت 3 افراد نئے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے، یہ افراد ایران سے واپس آئے تھے۔رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاستوں میں سامنے آنے والے پہلے واقعے میں متاثر ہونے والے یہ تینوں افراد ان 700 افراد میں سے ہیں جن کا گزشتہ ہفتے ایرانی شہر مشہد سے انخلا ہوا تھا۔علاوہ ازیں بحرین کے سرکاری خبر رساں ادارے نے وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بحرین میں بھی نئے کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔







No comments:
Post a Comment