نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، فواد عالم جگہ بنانے میں کامیاب




بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، فواد عالم جگہ بنانے میں کامیاب



لاہور(نیٹ نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں شامل بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس میں بلے باز فواد عالم کو بھی شامل کرلیا گیا۔واضح رہے کہ فواد عالم کو اس سے قبل ایک دہائی بعد سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا بھی حصہ بنایا گیا تھا تاہم وہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔اس سلسلے میں راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں آف اسپنر بلال آصف کی واپسی ہوئی۔واضح رہے کہ نوجوان آف سپنر بلال آصف نے قائداعظم ٹرافی کے 9 میچوں میں 34 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
سلیکشن کمیٹی نے آل راو ¿نڈر فہیم اشرف کو بھی سکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا، جنہوں نے قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں ناردرن کے خلاف 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کراچی میں فتح کے بعد وہ سکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کے حق میں نہیں تھے مگر وکٹ کے پیش نظر اپنی تیاری مکمل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اظہر علی (کپتان)، عابد علی، اسد شفیق، بابراعظم، بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ سکواڈ میں شامل ہیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts