نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ملائیشیا کے 2 روزہ دورے پر کوالالمپور جائیںگے


 ملائیشیا کے 2 روزہ دورے پر کوالالمپور جائیںگے


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران ملائیشیا میں اپنے ہم منصب مہاتیرمحمد کی دعوت پر کل 2 دن کے دورے پر کوالالمپور روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم ہاو ¿س کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلی سطح وفد میں کابینہ کے ممبران سمیت دیگر عہدیداران بھی شامل ہیں۔ان کے مطابق دونوں ممالک کے وزرا اعظم دوبدو ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
علاوہ ازیں دونوں ممالک کے وزراعظم کی نگرانی میں وفد کی سطح پر اہم معاہدے اور مفاہمتی یاداشت پر دستخط کریں گے۔ ترجمان کے مطابق وزرا اعظم عمران خان اور مہاتیر محمد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان اپنے دورے میں ملائشیا کے انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کے زیر اہتمام ایک تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین مضبوط تعلقات اور دونوں ممالک کے مابین سٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے تناظر میں مشترکہ عزم ایک اور علامت ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts