نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پامیلا اینڈرسن نے پروڈیوسر جان پیٹر سے شادی کرلی

پامیلا اینڈرسن نے پروڈیوسر جان پیٹر سے شادی کرلی


کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)ہالی وڈ اداکارہ و سابق ماڈل پامیلا اینڈرسن نے مشہور فلم سیریز ’بیٹ مین‘ کے پروڈیوسر جان پیٹر سے پانچویں شادی کر لی۔
دونوں نے یہ شادی خفیہ طور پر کچھ روز قبل کیلیفورنیا کے شہر مالی باﺅ میں کی۔جان پیٹر کی پامیلا اینڈریسن سے پہلی ملاقات 1980 میں ہوئی تھی جس کے تھوڑے ہی عرصے بعد جان پیٹر نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں اور دونوں کے درمیان 30 سال سے دوستی چلی آ رہی ہے۔
 پامیلا اینڈرسن کی عمر اس وقت 52 سال ہے جب کہ ان کے موجودہ شوہر جان پیٹر کی عمر 74 برس ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ کی چوتھی شادی 2004 میں ختم ہوئی تھی۔ اداکارہ نے جان پیٹر سے قبل ٹامی لی، کڈ راک اور پوکر پلیئر رک سیلمون سے بھی شادی کی۔ رک سیلمون سے پامیلا اینڈرسن سے دو مرتبہ شادی کی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts