نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

وٹامن ڈی کی کمی درد شقیقہ کاباعث


وٹامن ڈی کی کمی درد شقیقہ کاباعث


سنسناٹی(نیٹ نیوز)وٹامن ڈی کی کمی درد شقیقہ کا باعث ہوتی ہے۔
دردِ شقیقہ عام سر درد سے مختلف ہوتا ہے اور اس کیفیت میں انسان کو قے اور متلی کی شکایت ہوتی ہے جب کہ روشنی اور شور بے حد چبھتا ہے۔دردِ شقیقہ ہونے کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں ذہنی تناو ¿، پریشانی اور نیند سے محرومی وغیرہ شامل ہیں۔اس تکلیف سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بہت سے لوگ بہت سے لوگ ٹوٹکوں کی مدد سے بھی اس کیفیت میں آرام حاصل کرتے ہیں۔
حال ہی میں ایک نئے مطالعے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دردِ شقیقہ جسم میں موجود مخصوص وٹامن کی کمی کی وجہ سے بھی جنم لیتا ہے۔
امریکہ کے سنسناٹی چلڈرن ہسپتال اینڈ میڈیکل سینٹر کی ہیڈ ایک میڈیسن فیلو سوزین ہیگلر کی جانب سے کیے جانے والے مطالعے کے مطابق دردِ شقیقہ کے دورے کا تعلق وٹامن ڈی، رائبوفلیون اور کوانزائم کیو 10 کی کمی سے ہوسکتا ہے۔
دردِ شقیقہ میں درد کی گولی کے علاوہ گھریلو ٹوٹکے بھی کافی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، اگر آپ کو دردِ شقیقہ ہو تو تیل کی مالش فوری کریں۔ اس کے علاوہ ادرک کی چائے اس تکلیف کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے اور اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے۔اس کے علاوہ دردِ شقیقہ میں گردن اور کندھوں پر مساج کرنے سے کافی حد تک آرام ملتا ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment