نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

بیٹل ایکس پولو کپ:ٹیم ایف جی نے جیت لیا


 بیٹل ایکس پولو کپ:ٹیم ایف جی نے جیت لیا


لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام بیٹل ایکس پولو کپ 2020ٹیم ایف جی پولو نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچپ مقابلے کے بعد ڈائمنڈ پینٹس کو 8-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر سب سڈری فائنل میں بی این پولو ٹیم نے نیوایج کو 7-4 سے ہرا کر سب سڈری فائنل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی جنرل آفیسرکمانڈنگ ٹین ڈویڑن میجر جنرل محمد انیق الرحمان ملک، صدر لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب، فیملیز اور پولو لورز بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ایف جی پولو ٹیم جو کہ فاطمہ گروپ کی ٹیم ہے جسے سرسبز پاکستان نے سپانسر کیا ہے فائنل میں دلچسپ مقابلہ پیش کیا اور آخری لمحات میں ڈائمنڈ پینٹس کو 8-6 سے ہرایا۔ 
پہلے چکر میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے چکر میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا۔ تیسرے چکر میں ڈائمنڈ پینٹس نے تین جبکہ ایف جی پولو نے دو گول سکور کیا۔ چوتھے چکر میں ایف جی پولو ٹیم نے تین جبکہ ڈائمنڈ پینٹس نے ایک گول سکور کیا۔ فاطمہ گروپ کی طرف سے ٹام بروڈی نے چار، میجر حسیب منہاس نے تین جبکہ میاں عباس مختار نے ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے حسام علی حیدر نے چار، راجہ ارسلان نجیب اور جلال ارسلان نے ایک ایک گول سکور کیا۔
 ادھر سب سڈری فائنل میں بی این پولو نے نیوایج ٹیم کو 7-4 سے ہرا دیا۔ بی این پولو کی طرف سے الوکیو سیلسٹینو نے چار،بابر نسیم، احمد زبیر بٹ اور ثاقب خان خاکوانی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ نیوایج کی طرف سے ایڈورڈ بینر ایو نے تین جبکہ عدنان جلیل اعظم نے ایک گول سکور کیا۔ اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ گروپ کے ڈائریکٹر اور ایف جی پولو ٹیم نے کپتان میاں عباس مختار کا کہنا تھا کہ ٹیم نے محنت کی جس کی وجہ سے جیتی۔ مستقبل میں بھی اچھی پولو کھیلتے رہیں گے۔میں اپنی پوری ٹیم ٹام بروڈی، میجر حسیب منہاس، کرنل عمر منہاس اور اپنی فیملی، والدین، وائف سب کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور آج ہم آٹھ گول ٹورنامنٹ جیتے۔ 

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts