پاکستان نے بنگلہ دیش کودوسرے ٹی ٹوینٹی میں بھی شکست دے دی
لاہور(نوائے درویش رپورٹ )پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے مہمان ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔پہلے ٹی ٹوینٹی میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی شرکت کے لیے شائقین کی بڑی تعداد اسٹڈیم پہنچی اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے مختلف پلے کارڈز بھی ان کے پاس موجود ہیں۔میچ کے آغاز میں ہی بنگلہ دیشی اوپنر مشکلات کا شکار ہوگئے اور 5 رنز کے مجموعی سکور پر محمد نعیم بغیر کوئی رنز بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند کا شکار بنے۔جس کے بعد اگلے آنے والے بلے باز بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 22 رنز کے سکور پر مہمان ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں۔
بنگلہ دیش ٹیم کے اگلے آوٹ ہونے والے کھلاڑی لٹن داس تھے جو 41 کے مجموعی سکور پر صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔50 رنز سے کم سکور پر 3 کھلاڑی آوٹ ہونے کے بعد کیریز پر موجود بلے بازوں نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا اور ٹیم کا اسکور 86 رنز تک پہنچایا ہی تھا کہ عفیف حسین، فاسٹ باو ¿لر محمد حسنین کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔اس کے بعد مہمان ٹیم کے اگلے آو ¿ٹ ہونے والے کھلاڑی تمیم اقبال تھے جنہوں نے 65 رنز کی اننگ کھیلی اور رن آوٹ ہوئے۔
آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد اگلے آنے والے کھلاڑی بھی سکور میں کچھ زیادہ اضافہ نہ کرسکے اور آخری اوور کی پہلی گیند پر 126 کے مجموعی سکور پر آو ¿ٹ ہوگئے۔جس کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 136 رنز ہی بناسکی۔پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور حارث رو ¿ف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آو ¿ٹ کیا۔
بنگلہ دیش کی بیٹنگ کے بعد جب پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں اپنی اننگز کا آغاز کیا تو 6 رنز کے مجموعی اسکور پر احسن علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ابتدا میں ہی اوپننگ بلے باز کے آو ¿ٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور محمد حفیظ نے ٹیم کو سہارا دیا اور جارحانہ انداز میں کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کیں۔کپتان بابر اعظم نے 35 گیندوں پر ففٹی اسکور کی جبکہ محمد حفیظ 39 گیندوں پر اپنے 50 رنز مکمل کیے۔
دونوں بلے بازوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 131 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور بابر اعظم 66 جبکہ محمد حفیظ 67 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور 137 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرنے والی قومی ٹیم میں دوسرے میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تاہم بنگلہ دیش کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور محمد متھن کی جگہ مہدی کو شامل کیا گیا۔گزشتہ روز کھیلے گئے پہلی ٹیم میں پاکستان نے مہمان ٹیم بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلے گئے اس میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے گرین شرٹس کو 142 رنز کا ہدف دیا تھا۔جس کے جواب میں گرین شرٹس نے شعیب ملک کی نصف سنچری اور اپنا پہلا میچ کھیلنے والے احسن علی کے 36 رنز کی بدولت مذکورہ سکور 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔
No comments:
Post a Comment