نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

” بھارت میں رہنا مشکل بنادیا گیا “




” بھارت میں رہنا مشکل بنادیا گیا “


ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی فلموں کے نامور اداکار نصیرالدین شاہ نے بھارت کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کہا ہے کہ بطور مسلمان بھارت میں رہنا مشکل بنادیا گیا ہے۔
مسلم مخالف متنازعہ شہریت قانون اور بی جے پی کے کارکنوں کی جانب سے دہلی کی جواہر لعل نہرویونیورسٹی کے طلبا پر وحشیانہ تشدد کے باعث بھارت کی اندرونی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ پورے بھارت میں مودی کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں جب کہ بالی وڈ اداکار بھی متنازع قانون اورطلبا پر تشدد کے خلاف کھل کر اپنی آواز اٹھارہے ہیں۔
حال ہی میں بھارت کے لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے اس معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ نصیر الدین شاہ نے کہا آخر کیوں میرا پاسپورٹ، ووٹرز شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور ادھار کارڈ میرے بھارتی شہری ہونے کے لیے کافی نہیں ہے۔ میرے پاس پیدائش کا سرٹیفیکٹ نہیں ہے تو کیا اس کا مطلب ہے کہ ہم سب بھارتی شہریت سے خارج ہیں؟
نصیرالدین شاہ نے کہا کہ مجھے اس بات کی یقین دہانی کی ضرورت نہیں کہ مسلمانوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میں پریشان نہیں ہوں۔ اگر میری یہاں(بھارت میں) 70 سالوں سے موجودگی مجھے ہندوستانی ثابت نہیں کرتی تو مجھے نہیں معلوم خود کو ہندوستانی ثابت کرنے کے لیے مجھے کیا کرنا ہے۔ میں موجودہ حالات سے خوفزدہ نہیں ہوں بلکہ غصہ ہوں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts