نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

متنازعہ قانون پر مودی حکومت سے جواب طلب


 متنازعہ قانون پر مودی حکومت سے جواب طلب 


نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے شہریت سے متعلق مسلم مخالف متنازعہ قانون پر حکم امتناعی دینے سے انکار کرتے ہوئے مودی حکومت کو مزید 4 ہفتوں کا وقت دے دیا۔ بھارتی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس اروند بوبڈے کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے شہریت سے متعلق مسلم مخالف متنازع قانون کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے مسلم مخالف متنازع قانون پر حکم امتناعی دینے سے انکار کرتے ہوئے مودی سرکار کو مزید 4 ہفتوں کا وقت دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے متنازع قانون کے خلاف دائر 143 درخواستوں کا جائزہ لینے کے لیے 5 رکنی بینچ بنانے کا فیصلہ کیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس اروند بوبڈے نے کہا کہ پانچ ججوں کا آئینی بینچ ہی اس معاملے پر فیصلہ کرسکتا ہے اور اس دوران حکومت کو اپنے موقف کی وضاحت کے لیے مزید وقت دے دیا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ مرکزی حکومت کا جواب سنے بغیر وہ اس قانون کے نفاذ پر حکم امتناعی جاری کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکتی۔ بعد ازاں عدالت نے فیصلہ آنے تک تمام ہائی کورٹس کو متنازع قانون سے متعلق درخواستوں پر سماعت سے بھی روک دیا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts