نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

بیٹل ایکس پولو کپ کا فائنل کل


 بیٹل ایکس پولو کپ کا فائنل کل

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور گیریزن پولو کلب کے زیراہتمام بیٹل ایکس پولو کپ 2020کا فائنل کل ڈائمنڈ پینٹس اور ایف جی پولو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
 گزشتہ روز دوسرے سیمی فائنل میں ڈائمنڈ پینٹس نے دلچسپ مقابلے کے بعد ماسٹر پینٹس بلیک کو 4-2 سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیموں کے در میان دلچسپ سیمی فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدر کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب، میجر (ر)حسیب منہاس اور فیملیز موجود تھیں۔ ڈائمنڈ پینٹس اور ماسٹر پینٹس کے درمیان کافی بہترین رہا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے حسام علی حیدر اور راجہ ارسلان نجیب نے دو دو گول سکور کیے جبکہ ماسٹر پینٹس کی طرف سے مینول ایڈورڈ کرنزا اور راجہ تیمور ندیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ 

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts