پی ایس ایل5: شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مقرر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل فائیو کے لیے ٹیسٹ کرکٹر شاداب خان کو کپتان مقرر کردیا۔
اسلام آباد یونائٹیڈ کے اونر علی نقوی نے شاداب خان کو کپتان بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں ٹیم ایک بارپھر پی ایس ایل ٹرافی اٹھانے میں ضرور کامیاب ہوگی۔ شاداب خان کو متفقہ طور پرکپتان بنانے کا فیصلہ ہواہے۔
قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے، کوشش ہوگی کہ تیسری مرتبہ بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کو چیمپئن بنوائیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے کھیلتے ہوئے شاداب خان نے 32 میچز میں 29 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
No comments:
Post a Comment