نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پاکستان انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا


پاکستان انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا 

بینونی(نیٹ نیوز)افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
بینونی میں ہونے والے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ پاکستان نے 190 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر 42 ویں اوور میں حاصل کیا۔
محمد ہریرہ نے 64، حارث نے 29، حیدر علی نے 28 اور محمد قاسم نے 25 سکور کیے، محمد ہریرہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ قبل ازیں افغانستان کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 189 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی تھی۔ اب سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔
2مرتبہ کی چیمپئن ٹیم کا آخری گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا،کھلاڑیوں نے 2 روز آرام کے بعد مسلسل 3 دن تک بھرپورٹریننگ کی، اس دوران عبدالواحد بنگلزئی ٹریننگ کرتے ہوئے ایڑھی کی انجری کا شکار ہو گئے تھے، 2 روز ریسٹ کے بعد گذشتہ روز انھوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں بھارت سے مقابلہ کرے گی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts