ایف بی آر کی اردو ویب سائیٹ کا افتتاح
اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیئرمین ایف بی آر سید محمد شبر زیدی نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی اردو ویب سائیٹ کا افتتاح کر دیا۔ اردو ویب سائیٹ کا اجراءٹیکس گزاروں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرے گا۔ ممبر فیٹ مصطفی سجاد حسن اور چیف فیٹ تہمینہ عامر نے چئیر مین ایف بی آرکو اردو ویب سائٹ کی خصوصیات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ادارے کے سینئر افسران ممبر ایڈمن نوشین جاوید امجد، ممبر آئی آر آپریشنز سیما شکیل ممبر کسٹمز آپریشنزجواد اویس آغا اور سپیشل اسسٹنٹ چیئرمین ایف بی آر زبیر بلال بھی موجود تھے۔
اردو ویب سائیٹ ٹیکس گزاروں کو آن لائن انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز اور ایف بی آر معلومات سے متعلقہ معلومات اور خدمات فراہم کرےگی۔اردو ویب سائیٹ پر انکم ٹیکس،سیلز ٹیکس اور کسٹمز سے متعلقہ دیگر معلومات کا ذخیرہ موجود ہے۔ اردو ویب سائیٹ کے اجراءسے ٹیکس گزار نہ صرف اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں بلکہ اپنے سوالات کے جوابات بھی قومی زبان میں حاصل کر سکتے ہیں۔تمام ٹیکس قوانین، ایس آر اوز اور سرکولرز بھی اردو زبان میں دستیاب ہیں۔
چیئرمین ایف بی آر نے فیٹ ونگ کے افسران و سٹاف کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی جن کی محنت سے کم ترین عرصہ میں اردو ویب سائیٹ کا افتتاح ممکن ہو پایا ہے۔اس موقع پر چیئر مین ایف بی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایف بی آر بہت جلد مکمل آٹومیشن حاصل کر لے گا جس کی بدولت ٹیکس گزاروں کو بہت سہولیات میسر آئے گی۔







No comments:
Post a Comment