نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

والد کے نقش قدم پر چل کر نام روشن کروںگا،علی شیر خان


 والد کے نقش قدم پر چل کر نام روشن کروںگا،علی شیر خان 



پشاور( نوائے درویش رپورٹ )سکواش کے عالمی چیمپئن جان شیر خان کے چھوٹے بیٹے علی شیر خان کا کہنا ہے کہ میں والد کے نقش قدم پر چل کر نام روشن کروںگا۔ تفصیلات کے مطابق انہوںنے ” نوائے درویش “سے انٹرویو میںکہا کہ میں نے حال ہی میں فضائیہ زونل سکواش چیمپئن شپ2019 پشاور میں اپنے اعلیٰ کھیل کا مظاہر ہ کیا اور سب کوحیران کیا۔انہوں نے کہاکہ میں نے نا صرف یہ ٹورنامنٹ جیتا بلکہ اپنے والد کے ادارے پاکستان ایئر فورس اور اپنے کالج فضائیہ ڈگری کالج کا نام بھی روشن کیا ۔انہوںنے مزید کہاکہ میں انٹر نیشنل لیول کے ٹورنامنٹ بھی جیت کر ناصرف والد کا نام روشن کروںگابلکہ پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام بھی واپس دلوانے کے لئے محنت کروںگا۔
واضح رہے کہ فضائیہ زونل سکواش چیمپئن شپ2019 کے چیف گیسٹ بیس کمانڈر پشاور، ایئر کماڈور زعیم افضل (ستارہ امتیاز ملٹری) نے بھی علی شیر خان کے کھیل کو نہ صرف سراہا بلکہ اُسے ہدایت کی کہ وہ مزید محنت کر کے انٹر نیشنل لیول پر بھی اپنے ملک اور والد کا نام روشن کرنے کی کوشش کرے۔ چیف گیسٹ نے اس تقریب میں مزید کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے پہلے بھی سکواش کو سپورٹ کیا ہے اور آگے بھی سپورٹ کرتی رہے گی۔



Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts