لاہور:جواں سال صاحب طرز شاعر عمیر علی واصف کے شعری مجموعہ ”خوشبو کے محراب اور جگنو “کی تعارفی تقریب زیراہتمام پاکستان رائٹرز کونسل،پلاک لاہور میں منعقد ہوئی۔تفصیلات کے مطابق جواں سال صاحب طرز شاعر عمیر علی واصف کے شعری مجموعہ ”خوشبو کے محراب اور جگنو “کی تعارفی تقریب زیراہتمام پاکستان رائٹرز کونسل،پلاک
لاہور میں منعقد ہوئی۔اس مہکتی اور گنگتاتی شام کی صدارت شاعر عصر جناب امجد اسلام امجد نے کی۔
محترمہ ڈاکٹر صغرا صدف ڈی جی پلاک،محترم علی اصغر عباس ایڈیٹر ایڈیٹوریل روزنامہ دن تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔ مقررین کرام میں جناب زاہد حسن, افضل عاجز، فلم سٹار راشد محمود،رائے محمد خاں ناصر،چوہدری انور زاہد، جیو
کے مقبول شو خبرناک کے پینلسٹ امتیاز کوکب، آفتاب نواب نے اظہار خیال کیا اور مصنف کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔مبینہ اکبر نے امجد اسلام امجد اور عمیر علی واصف کا کلام گا کر سماں باندھ دیا اور خوب داد سمیٹی۔ پروفیسر غلام محی الدین نے انتہائی خوبصورتی اور جچے تلے انداز میں تقریب کی نقابت کے فرائض سرانجام دیے۔ تقریب میں کنول فیروز،الطاف احمد، اعتزاز ہاشمی، رائے نصر من اللہ،حافظ جنید رضا،راول حسین، نوید مرزا، ناصف اعوان، شہزاد اسلم راجہ،پروفیسر لطیف اشعر، حسن رائے، جاوید معاویہ، عبدالقدوس، شریف عابد،اکبر علی، شفاعت مرزا، اعجاز الحق، سمیت بڑی تعداد میں شعروادب سے محبت رکھنے والوں نے شرکت کی۔
تقریب کے آخر پر زاہد حسن، اکبر علی اور شفاعت مرزا کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا اور پاکستان رائٹرز کونسل کی طرف سے پھول اور تحائف پیش کیے گئے.۔اس شاندار تقریب پر پاکستان رائٹرز کونسل نے اللہ کریم ،مہمانوںاورشرکاءکا شکریہ اداکیا۔
No comments:
Post a Comment