نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

یش چوپڑ انے پونم کوبریک دے کرشہرت کی بلندیوں تک پہنچادیا




لاہور(نوائے درویش رپورٹ)کہتے ہیں کہ جوہری کی نظر جب تک ہیرے پر نہیں پڑتی وہ ایک پتھر ہی ہوتا ہے۔ بالی وڈ کی نگری میںایسا ہی ہوتا ہے۔۔۔ماضی کی مقبول اداکارہ پونم ڈھلوں پربھی جب یش چوپڑا کی نظرپڑی اور انہوں نے یہ گمان کیا کہ وہ ایک اچھی اداکارہ بن سکتی ہیںتو انہوں نے ان کواپنی فلموںمیںکام کا موقع دیا۔ آج کے دن ان کی سالگرہ ہے ان کے پرستار سوشل میڈیا پر ان کومبارکبادوں کے پیغامات بھیجتے رہتے ہیں۔
 پونم ڈھلوں کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی ان خوش نصیب اداکاراو ¿ں میں ہوتا کہ جنھیں بہت کم وقت میں نہ صرف شہرت ملی بلکہ ان کی بیشتر فلموں نے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے بالی وڈ کے نامور فنکاروں کے ساتھ بطور ہیروئن کردار ادا کیے۔ پونم ڈھلوں1977 میں بطور مس انڈیا فیمینا منتخب ہوئیں۔ اس وقت ان کی عمر 16 سال تھی ان کی خوبصورتی کے چرچے انھیں فلمی دنیا تک لے آئے، انہوں نے اپنے کیرئیر میں80 سے زائد فلموں میں کام کیا، ان کی پہلی فلم مشہور بھارتی ڈائریکٹر یش چوپڑا کے ساتھ”نوری“ تھی جو 1979 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی اس فلم نے زبردست کامیابی حاصل کی پہلی ہی فلم نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔
یش چوپڑہ نے ان کو نوٹس کرتے ہوئے اپنی دوسری فلم ”ترشول“ میں بطور ہیروئن کاسٹ کیایہ فلم 1978 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی اس فلم میں انہیں بہترین ادکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔ پونم نے اداکار راجیش کھنہ کے ساتھ 6 فلموں میں کام کیا ان میں ریڈ روز، درد، نشان، زمانہ،عوام ،سمندر، سویرے والی گاڑی قابل ذکر تھیں۔
 پونم ڈھلون کی مشہور فلموں میں جدائی، جھوٹی شان، گلیوں کا بادشاہ، حساب خون کا، بادل، قیامت، بسیرا، نشانہ، کالا پتھر، میں اور میرا ہاتھی، دوستی دشمنی، نام ،گرفتار، ستمگر، صنم، جون جانی دھنا دھن، پتھر کے انسان، بٹوارہ، ہم فرشتہ نہیں، مالا مال، ایک چادر میلی سی، بادل، یاد گار، سوال شامل ہیں جب کہ 2013 میں ان کی ایک فلم ”رمیا وستوا ویا“ ریلیز کی گئی۔
پونم نے تھیٹر میں بھی بہت سے ڈراموں میں کام کیا ان کا ڈرامہ پرفیٹ ہسبینڈ(HUSBAND) بے حد مقبول ہواجب کہ بگ باس سیزن تھری میں وہ رنر اپ رہیں۔انہوں نے اپنی فلم پروڈکشن کمپنی بنائی جس کے تحت 2011 میں فلم ” ملے نہ ملے ہم“ نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی1987 میں جب وہ اپنے عروج کے دور میں تھیں انہوں نے اشوک ٹھاکریا نامی شخص سے شادی کرلی جو زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی اور1997 میں انھیں طلاق ہوگئی ان کے دو بچے ہیں جب کہ انھوں نے دوبارہ فلم دنیا میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اچھا رول ملا تو میں اسے پڑھنے کے بعد فیصلہ کروں گی کہ مجھے کرنا چاہیے یا نہیں بہر حال پونم ڈھلون کا فلمی سفرکا جائزہ لیا جائے تو وہ ایک کامیاب ادکارہ کے طور بالی وو میں پہچانی جاتی ہیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts