نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

وفاقی کابینہ اجلاس،19نکاتی ایجنڈا زیر غور:آئی پی ایل میچز دکھانے پر پابندی


 بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کررہے ،سماجی بہبود اور انسداد غربت کیلئے نیا پروگرام شروع کررہے ہیں:فواد چودھری


وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انیس نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میںمیں آئی پی ایل میچز دکھانے پرپابندی کے ساتھ ساتھ غربت مٹاﺅ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ سے ڈویژن کے قیام کی منظوری شامل تھی۔اجلاس میں کابینہ نے پاکستان میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کھیلوں اور فن ثقافت کو سیاست سے دور رکھا جاتا ہے لیکن بھارت نے اس کے برعکس پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں فن کا مظاہرہ کرنے پر پابندی عائد کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کررہے بلکہ سماجی بہبود اور انسداد غربت کے لیے نیا پروگرام شروع کررہے ہیں۔انہوں نے کہا انسداد غربت پروگرام احساس کے ذریعے مختلف پروگرام کا آغاز کیاجارہا ہے، صحت کارڈ، کفالت کا پروگرام شروع کیا جائے گا اور وہ لوگ جو قرضوں کے لیے بینک کو گارنٹی نہیں دے سکتے لیکن کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے قرضوں کا پروگرام ہے۔
خیال رہے کہ 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے غریبوں کی مالی امداد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا۔بعد ازاں 2013 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اس پروگرام کو جاری رکھا تھا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی نشریاتی ادارے نے ٹورنامنٹ کے درمیان پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کی نشریات دکھانے سے انکار کیا تا کہ لیگ کو نقصان پہنچے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت اطلاعات نے کابینہ سے آئی پی ایل پر پابندی کی درخواست کی تھی کیونکہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں کرکٹ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے بعد بھارتی کے ڈومیسٹک کرکٹ کی نشریات دکھانے کی ضرورت نہیں رہی۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts