سہیل شفیق بٹ
تمام صحافی رہنماو ¿ں سے اپیل ہے کہ خدارا بےروزگار میڈیا ورکرز کا کچھ سوچیں۔ یہ بیروزگاروں کا معاملہ ہے جو اپنے بچوں کو سسکتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور روزگار چھن جانے کی وجہ سے اپنے گھر والوں کے لیے کچھ نہیں کر پا رہے۔یہ لوگ انتہائی سخت حالات سے دوچار ہیں۔ سیاست سے بالا تر ہو کر ان کا عملی ساتھ دیا جائے انہیں بے یارومددگار چھوڑنے کا مطلب یہ ہے کہ کسی کو ان کی بے بسی کا احساس نہیں ہے۔ میں درخواست کر رہا ہوں کہ ان لوگوں کا عملی ساتھ دیں اور اگر یہ صحافی راہنما جو کسی بھی گروپ سے وابستہ ہوں اگر آج ان لوگوں کا ساتھ نہیں دیتے تو پھر میری تمام میڈیا مزدوروں سے درخواست ہوگی چاہے وہ نوکری پر ہیں یا نہیں ہیں،وہ ہر الیکشن کے موقع پر ایسے تمام رہنماو ¿ں کا احتساب کریں اور انھیں اقتدار سے باہر کردیں اور جو اس وقت اقتدار میں نہیں ہیں انہیں اقتدار میں نہ آنے دیں۔ میں تمام لوگوں سے درخواست کروں گا کہ بے روزگاروں کا عملی ساتھ نہ دینے والوں کا محاسبہ کیا جائے اور جو ان کا ساتھ دیں انہیں اقتدار میں لایا جائے۔ اگر کوئی بھی بے روزگاروں کا ساتھ نہیں دیتا تو تمام میڈیا ورکرز مل کر ایسی لیڈرشپ کو تبدیل کردیں ۔ یہ کام مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں۔یاد رکھیں راہنما کم ہوتے ہیں ورکرز زیادہ ہوتے ہیں اور ہماری جمہوریت میں بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے ۔کل کو ان بے روزگار افراد کی جگہ دیگر لوگ بھی ہوسکتے ہیں اس لئے وہ کم ازکم اپنے مفاد کے لئے ایسا ضرور کریں۔ آج دوسروں کا احساس کریں کل یہ لوگ ایسی پوزیشن میں ہوں گے کہ خدانخواستہ کسی اور کے بیروزگار ہونے پر اس کا ساتھ دے سکیں. شکریہ
No comments:
Post a Comment