نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام دو روزہ لیول ون 15 سائیڈ کوچنگ کورس اختتام پذیر


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی ) میں دو روزہ لیول ون 15 سائیڈ کوچنگ کورس اختتام پذیرہوا۔ پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ شکیل احمد ملک نے اس دو روزہ کورس کو کنڈکٹ کیا۔ کورس پاکستان کے مختلف شہروں میں اس سے قبل بھی ہو چکا ہے۔
شکیل احمد ملک کے مطابق سیون سائیڈکورسز کے بعد اس سال پاکستان رگبی یونین15 سائیڈ لیول ون اور ٹو کورسز کروا رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد ، جنوبی پنجاب میں کورسز منعقد ہو چکے ہیں اور اب یہ کورس لاہور میں منعقد ہوا۔ شکیل احمد ملک نے یو ایم ٹی کے سپورٹس ہیڈ ابوبکر کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے وینیو فراہم کیا۔ کورس کے شرکا میں عمر عثمان اور خالد بھٹی(واپڈا)، محمد عثمان (ڈی ایچ اے رگبی کلب)، محمد فرحان خاور، ارسلان الٰہی اور چودھری محمد عمر(لاہور ہاکس)،محمد ظہیر مشتاق اور کاشف علی (امپریل یونیورسٹی)، مجدید اعوان (بیکن ہاوس )، حماد رضا (پنجاب یونیورسٹی)، محسن اقبال خان (پنجاب رگبی ایسوسی ایشن)، میربالاج ظفر (لاہور رگبی کلب) اور علی رضا(پاکستان رگبی یونین) شامل ہیں۔
 شکیل احمد ملک کے مطابق لاہور کی تمام بڑی یونیورسٹیز اورکلبوں کے کوچز نے شرکت کی ہے امید ہے جس طرح سیونز سائیڈ پاکستان بھر میں فروغ پائی ہے 15 سائیڈ کے مزید کوچز کی وجہ سے یہ فارمیٹ بھی کافی مقبول ہوگا۔ پاکستان رگبی یونین کے چیئرمین فوزی خواجہ اور صدر عارف سعید نے شکیل احمد ملک کو کوچنگ کورسز کے شاندار انعقاد پراپنے پیغام میں کہا کہ جیسے جیسے کوچز کی تعداد بڑھے گی رگبی کا کھیل گراس روٹ لیول تک زیاد ہ پرموٹ ہوگا اور ٹیموں کی تعداد بڑھے گی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts