نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

مہوش حیات اورتمغہ امتیاز



”نوائے درویش“

محمدنویداسلم


تمغہ امتیاز پاکستان میں سول اور عسکری شخصیات کو عطا کیا جانے والا چوتھا بڑا اعزاز ہے۔ یہ ایک ایسا اعزاز ہے جو حکومت پاکستان عسکری اور سول شخصیات کو عطا کرتی ہے۔یہ اعزا ادب، فنونِ لطیفہ، کھیل، طب یا سائنس کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں سول شخصیات کودیا جاتا ہے۔ اِس اعزاز کا اعلان سال میں ایک دفعہ یوم آزادی کے موقع پر کیا جاتا ہے اور یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان اس اعزاز سے منتخب شخصیات کو نوازتے ہیں۔
تمغہ امتیاز کا حصول آسان نہیںہوتا ، صلاحیتوںکے اعتراف کے لئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے۔رواں برس شوبز انڈسٹری میںسے ایک شخصیت پر نامزدگی کے بعدسے شدید تنقید ہورہی ہے۔ وہ شخصیت ہے مہوش حیات.... وہی مہوش حیات جس کے کریڈٹ پر”نامعلوم افراد“،” جوانی پھر نہیںآ نی“،” ایکٹر ان لا“،”پنجاب نہیں جاﺅںگی“ جیسی فلمیںہیںاور ڈراموں کی فہرست کی بات کی جائے تواس میں ”من چلے“،” پھر چاند پر دستک“،” مراة العروس“،” کتنی گرہیں باقی ہیں“،” عشق میں تیرے“،” کبھی کبھی “ شامل ہیں۔مہوش حیات اگرچہ انڈسٹر ی میںبولڈ پرفارمنس کی وجہ سے خاصی مقبول ہیں۔ان کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی اکثریت نے جہاں حیرانی کا اظہار کیا وہیں ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ کو میرٹ سے ہٹ کر دینے کے فیصلے نے حکومت کی تبدیلی مہم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ایک طرف جہاں سول ایوارڈ کی جیوری پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں وہیں اس اعلان نے ملک بھر کی فنکار برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیالیکن دوسری طرف ان کے حق میں بھی بہت سے فنکار بول رہے ہیں۔
 یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فلم ”نامعلوم افراد“ کے ہدایتکار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا کی جوڑی کی فلم ”ایکٹران لا“ میں آخری لمحات میں ماہرہ خان کی جگہ مہوش حیات کو کاسٹ کرنا پڑا کیونکہ ماہرہ خان اپنی فلم ”ہو من جہاں“ کی تشہیرمیں اتنی مشغول تھیں کہ انہوں نے ہدایتکار نبیل قریشی سے شوٹنگ چند روز آگے بڑھانے کے لیے کہا جس پر اپنی اصول پسندی کےلئے مشہور نبیل قریشی نے انکار کردیا۔
بات یہی پر ختم نہیں ہوتی”نامعلوم افراد“ میں مہوش حیات نے تو اپنے آئٹم نمبر کی وجہ سے شہرت حاصل کی تھی ، مگر فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے باوجود ساری شہرت سوہائے علی ابڑو کے حصے میں آئی تھی اور مہوش حیات کی بڑے پردے پر اداکاری کی صلاحیتوں پر بھی بےشمار سوالات اٹھائے گئے تھے۔ان کوبے نظیر بھٹوکی زندگی پر فلم کے پراجیکٹ کے لئے بھی فیورٹ قرار دیاگیا تھا۔مہوش حیات کچھ سالوں سے کامیابی کی لہروں پر سفر کر رہی ہیں۔ وہ ملک کی مطلوبہ اداکاراﺅں میں سے ایک ہیںاورگلوکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے ۔ ان کی شخصیت میں ایک پراسراریت سی ہے۔وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی چند گنی چنی ہیروئنز میں سے ایک ہیں جن کی پے درپے متعدد فلمیں سپرہٹ ہو ئیں لیکن بولڈ تصاویر کی وجہ سے شدید تنقید کاسامنا کرناپڑا۔
ان کی کامیابیاں ایک طرف اور تمغہ امتیاز ایک طرف۔۔۔۔ لیکن جب سے مہوش حیات کوتمغہ امتیاز دینے کا اعلان ہوا ہے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف محاذ کھل گیا ہے اور لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ آخر مہوش حیات نے ایسا کون سا کارنامہ انجام دے دیا کہ انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا جارہا ہے؟۔ تاہم مہوش حیات کو خود پر تنقید برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے تنقید کرنےو الوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ
” آپ لوگ اس طرح اپنے ملک کے فنکاروں کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں انہیں بلاوجہ تنقید کا نشانہ بناکر”آپ کو شرم آنی چاہئے۔“
مہوش حیات کاگلہ بھی بجاتاہم مہوش حیات کو یہ تنقید اس وقت الٹی پڑگئی جب پاکستانی اینکر عامر لیاقت حسین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ عامر لیاقت نے ان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا آپ کی فلم”لوڈ ویڈنگ“میں میری رضامندی کے بغیر میرے کردار کو بالکل غلط انداز میں پیش کیاگیا اور مجھے بدنام کیاگیا آپ کی پوری فلم میرے ہی ارد گرد گھوم رہی تھی۔ مجھے آپ پر مقدمہ نہیں کردینا چاہئے بہت شرم کی بات ہے۔
 سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ آخر مہوش حیات نے ایسی کون سی خدمات سرانجام دی ہیں جس کے لیے تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیاہے لیکن دوسری طرف مبارکبادوںکا سلسہ بھی جاری ہے ۔اداکارہ ماہرہ خان نے مہوش حیات کوتمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ لوگوں کاکام باتیں بناناہے لہٰذا اسے نظر انداز کریں۔گلوکار شہزادرائے نے کہا ہمیں مہوش حیات پر فخر ہے، بہت بہت مبارک ہو۔اداکارہ ارمینا خان نے مہوش حیات کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ میں بغیر کسی تعصب کے اپنی ساتھی اداکاراو ¿ں کے ساتھ کھڑی ہوں۔اداکار فہد مصطفیٰ نے لکس سٹائل ایوارڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا مہوش حیات تم یہ اعزاز حاصل کرنے کے قابل ہو اسی لیے تمہیں لکس سٹائل ایوارڈ نہیں ملا کیونکہ تم اس سے بڑا اعزاز حاصل کرنے کے قابل تھیں۔معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی مہوش حیات پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں دن بدن عدم برداشت اور نفرت انگیزی بڑھتی جارہی ہے ، سوشل میڈیا کے اس دور میں میں سول اعزاز ملنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔ میں نے 2006 میں تمغہ امتیاز حاصل کیا تھا، وہ وقت میرے لیے بہت حیرت انگیز اورخوشی سے بھرا ہوا تھا، میری پاکستان سے محبت کو تسلیم کرتے ہوئے مجھے اس اعزاز سے نوازاگیا تھا۔ میں نے لوگوں کی تنقید کے باوجود پاکستان میں اورپاکستان کے لیے کام کرناجاری رکھا لیکن ہر سال ہمارے ملک میں نفرت انگیزی اور عدم برداشت بڑھتی جارہی ہے، اپنے لوگوں کے اچھے کام کی پذیرائی کریں اوران کی حوصلہ افزائی کریں اور ماضی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے ملک میں اتحاد قائم کریں۔
واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کو شوبز انڈسٹری میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے لیے 23 مارچ کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائےگا۔یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے اسی وجہ سے قطع نظر مہوش حیات کی پرفارمنس کے تمغہ امتیاز ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے لیکن سب لوگ کھلے دل کا مظاہرہ کریںاور مہوش حیات کوپرچی یاسفارش کا طعنہ دینے کی بجائے”ویلڈن مہوش حیات“ کہیں!۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts