موحد، شرحان مردوں کے سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
لاہور: ڈی ایچ اے لاہور پنجاب جونیئرز/سینئرز ٹینس چیمپئن شپ 2025 کے دوران مردوں کے سنگلز، جونیئر اور سینئر ڈبلز کیٹیگریز میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔ یہ مقابلے ڈی ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس، سیکٹر جی، فیز 5 میں جاری ہیں۔
مردوں کے سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں موحد صدان نے ٹاپ سیڈ ہارون زاہد کو 6-3 سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا جبکہ شرحان سلیم نے سخت مقابلے کے بعد طلحہ سلیم کو 7-5 سے ہرایا۔ حادی حسین نے حمزہ ارشد کو 6-0، طہٰ نے عبداللہ ہارون کو 6-3، رائے عاصم ظفر نے اسد فاروق کو 6-4، موسیٰ ہارون نے ولید ناصر کو 6-2، احمد بن عامر نے حادی بابر کو 6-0 اور اشعر خان نے ایم دیان کو 6-0 سے شکست دی۔
بوائز انڈر-18 میں اسد زمان نے ایم ایان خان کو 6-2 سے ہرایا، جبکہ بوائز انڈر-14 میں اوحدِ مصطفیٰ نے دانیال افضال ملک اور محمد معاذ نے زید منصور کو 6-0 سے شکست دی۔ انڈر-12 میں محمد معاذ، مصطفیٰ ازیر رانا اور محمد ایان نے اپنے میچز جیتے۔
گرلز انڈر-12 میں خدیجہ خلیل، شاہنور عمر اور ایمان ریحان فاتح رہیں، جبکہ انڈر-10 میں دانیال عبداللہ اور ایم احسن باری نے اپنے میچز جیت لیے۔
سینئرز 45 پلس ڈبلز میں وحید چوہان/کامران قریشی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈاکٹر عارف/عارف فیروز کو 9-7 سے شکست دی، جبکہ حادی حسین/اشعر خان نے محمد الیاس/شہزاد احمد کو 8-0 سے ہرا دیا۔ دیگر میچز میں سلیم خان/چوہدری عامر، شہزاد میکن/علی ملی اور ڈاکٹر عارف/عارف فیروز فاتح رہے۔
No comments:
Post a Comment