کنجاہ:نامورپنجابی شاعرلیاقت گڈگورکے چوتھے شعری مجموعے ’’گنجلاں‘‘ کی تقریب رونمائی
کنجاہ (پ ر )پنجابی ادب کے نامور شاعرلیاقت گڈگور(جھیورانوالی) کے چوتھے شعری مجموعہ کلام ’گنجلاں‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ممتاز علمی وادبی شخصیت ڈاکٹر اظہر محمود چوہدری نے کی جبکہ مہمانان خصوصی ڈی ایس پی گجرات چوہدری ضیغم ثناء وڑائچ، پروفیسر اکبر علی غازی تھے۔ نقابت کے فرائض نامور شاعر ادیب، مضمون نگار پروفیسر تفاخر محمود گوندل نے سرانجام دئیے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے کیا گیا اور بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم میں ہدیہ نعت کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ تقریب سے ڈاکٹر اظہر محمود چوہدری، پروفیسر اکبر علی غازی، چوہدری ضیغم ثناء وڑائچ، لیاقت گڈگور، منیر صابری کنجاہی، علی احمد گجراتی، سلیم رضا ٹھاکر، پروفیسر سید افتخار حسین شاہ، افتخار وڑائچ کالروی، بشیر ملنگ اور دیگر نے اظہار خیال کیا اورشعری کلام بھی سنایا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے لیاقت گڈگور کی علمی وادبی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ چوتھے شعری مجموعہ کلام ’گنجلاں‘ کو بیک وقت پاکستان اور ہندوستان سے شائع ہونے پر خراج تحسین پیش کیااور مبارکباد دی۔ مقررین نے کہا کہ سرحد پار لیاقت گڈگور کی شاعری کا چرچا ہونا اہل گجرات کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ تقریب میں چیف وارنٹ آفیسر چوہدری محمدنواز سندھو، ڈی ایس پی موٹر وے پولیس شمریز احمد نت، انسپکٹر پنجاب پولیس چوہدری سلیم رضا، کنجاہ پریس کلب کے صدر یاورعباس، فنانس سیکرٹری سجاداحمد رحمانی، احسان فیصل کنجاہی، بزنس فورم ضلع گجرات کے صدر حاجی محمد اسلم جاوید (قاسم آباد)، بزم غنیمت وشریف کنجاہی کے صدر منیر چشتی کنجاہی، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ذوالفقار علی وڑائچ، چیف ایگزیکٹو گڈ لک آٹوز چوہدری مظہر حیات، عبدالرزاق بٹ (جرمنی)، محمد ارشد(جرمنی)، خاور ریاض (یوکے)، عرفان وڑائچ (کویت)، پروفیسر خاور بوسالوی، شکیل گلزار، سعید احمد گجر، عارف یار سوہلوی، محمد عارف شاہد گوندل، محمد عارف چیمہ، ریاض فاروق،چیف ایگزیکٹو العباس پٹرولیم سید زاہد اقبال شاہ، سعید اخت سعید سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ میزبانی کے فرائض محمد اعجاز گوندل، محمد تعظیم نواز سندھو، تنویر احمد وڑائچ ایڈووکیٹ نے سرانجام دئیے۔
اس موقع پر لیاقت گڈگور کو کنجاہ پریس کلب کی جانب سے حسن کارکردگی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، صدر کنجاہ پریس کلب یاورعباس نے انہیں اپنے عہدیداران کے موجودگی میں شیلڈ پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت گڈگور نے تمام شرکائے اور انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگوں نے جو مجھے عزت بخشی ہے میں اسے فراموش نہیں کرسکتا، لیاقت گڈگور نے خصوصی طور پر اہل کنجاہ کا ذکر کیا اور کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اس میں اہل کنجاہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ میں دلی طورپر اپنے محسنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی چائے سے تواضح کی گئی۔
No comments:
Post a Comment