نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کرکٹ کی تاریخ کاانوکھا واقعہ۔۔۔۔پہلی مرتبہ کھلاڑی کو ٹائم آئوٹ قرار دے دیاگیا


کرکٹ کی تاریخ کاانوکھا واقعہ۔۔۔۔پہلی مرتبہ کھلاڑی کو ٹائم آئوٹ قرار دے دیاگیا




 

کرکٹ کی تاریخ کاانوکھا واقعہ ہوا ۔ پہلی مرتبہ کھلاڑی کو ٹائم آئوٹ قرار دے دیاگیا۔بھارت میں  آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 38ویں میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔ اس میچ میں ایک ایسا واقعہ ہوا جو تاریخ رقم کرگیا۔

کرکٹ میں ایک اصول ٹا ئم آئوٹ کا ہے ۔ اس کا عملی مظاہرہ اس میچ میں پہلی بار دیکھنے  میں آیا۔  ٹائم آؤٹ کا قانون کیا ہے؟

آئی سی سی رول بک کی شق 40.1.1 کے مطابق ایک بلے باز کے آؤٹ یا ریٹائر ڈہونے کے بعد ٹیم کے اگلے بیٹسمین کو دو منٹ کے اندر اندر وکٹ پر پہنچ پر اگلی گیند کھیلنے کے لیے خود کو تیار کرنا ہوتا ہے، اور اگر کوئی پلیئرایسا کرنے میں ناکام رہے تو سے ’ٹائمڈ آؤٹ‘ کے اس قانون کے تحت آؤٹ قرار دے کر باہر کیا جا سکتا ہے۔ اینجلومیتھیوز نا تو دو منٹ اور نہ ہی گیند کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو پائے اور ٹائمڈ آؤٹ قرار دیے گئے۔

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے میچ میں سری لنکن آل راؤنڈر اور سابق کپتان اینجلومیتھیوز، سمارا ویریا وکرما کی وکٹ گرنے پر کریز پر آئے لیکن جب وہ آئی سی سی کے رولز کے مطابق دو منٹ کے اندر کھیل کے لیے تیار نہ ہو سکے تو انھیں ’ٹائم  آؤٹ‘ کر دیا گیا اور یوں وہ میدان سے کھیلے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔

 

بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی اپیل پر امپائر نے طویل بحث کے بعد اینجلو میتھیوز کو ’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر واپس میدان سے باہر بھیج دیاگیا۔ اینجلو میتھیوز نے شکیب الحسن کو بتانے کی کوشش کی کہ تاخیر ہیلمٹ کی وجہ سے ہوئی تاہم بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے اپنی اپیل واپس لینے سے انکار کر دیا۔ اس طریقے سے آؤٹ ہونے پر اینجلو میتھیوز نے غصے کا اظہار کیا اور میدان سے باہر جا کر اپنا ہیلمٹ پھینک دیا۔

 

 

"میں نے 15 سالہ کرکٹ کیریئر میں کبھی کسی ٹیم کو اتنا نیچے گرتا نہیں دیکھا، یہ ایک شرمناک حرکت تھی"

 

 

پریس کانفرس میں اینجلو میتھیوز نے بنگلادیشی کپتان سمیت کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 15 سالہ کرکٹ کیریئر میں کبھی کسی ٹیم کو اتنا نیچے گرتا نہیں دیکھا، یہ ایک شرمناک حرکت تھی۔ آپ ان لوگوں کی عزت کرنا چاہتے ہیں جو ہماری عزت کرتے ہیں، ہم سب اس خوبصورت کھیل کے سفیر ہیں، اگر آپ عزت نہیں کرتے تو توقع بھی نہ رکھیں۔

اینجلو میتھیوز نے کہا کہ ہم کھلاڑیوں کی حفاظت کے بارے میں بات کرتے ہیں! تو کیا مجھے بغیر ہیلمٹ کے کھیلنا چاہیے تھا؟، تھرڈ امپائر چیک کرسکتے تھے میں وہاں 5 سکینڈ پہلے موجود تھا لیکن ہیلمٹ ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے بیٹنگ کرنے سے رک گیا، ہمارے پاس ویڈیو ثبوت ہیں موجود ہیں

 

"یہ آئی سی سی کا قانون ہے،  ایسے آؤٹ کرنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں"

 

 بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے اینجیلو میتھیوز کے ٹائم آؤٹ پر بننے والے تنازع پر کہا کہ یہ آئی سی سی کا قانون ہے، ایسے آؤٹ کرنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں کیونکہ اس سے ٹیم کی جیت میں مدد ملی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک پلیئر میرے پاس آیا اور کہا کہ اگر میں نے ٹائم آؤٹ کی اپیل کرتا ہوں تو وہ آؤٹ ہوجائیں گے، امپائر نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں سنجیدہ ہوں؟ یہ آئی سی سی کا قانون ہے، مجھے نہیں معلوم کہ یہ صحیح ہے یا غلط۔ جب ہم فیلڈ میں تھے مجھے ایسا لگا جیسے میں جنگ میں ہوں۔

 

 

"اینجیلو میتھیوز کو ’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر قرار دینے پر لنکن کرکٹر نے شکیب الحسن سے فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی تھی"۔۔۔سابق کرکٹر وکمنٹیٹر کا دعوی

 

ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر این بشپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلادیش اور سری لنکا کے میچ کے دوران اینجیلو میتھیوز کو ’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر قرار دینے پر لنکن کرکٹر نے شکیب الحسن سے فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی تھی۔آئی سی سی کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کمنٹیٹر این بشپ بتارہے ہیں کہ سری لنکن کرکٹر اینجیلو میتھیوز نے بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن سے اپیل کی تھی کہ وہ آؤٹ کا فیصلہ واپس لے لیں تاہم انہوں نے انکار کردیا۔

بعدازاں آن فیلڈ امپائرز ماریس ایراسمس اور رچرڈ ایلنگ ورتھ نے شکیب سے پوچھا کہ کیا وہ اپیل واپس لینا چاہتے ہیں لیکن بنگلادیشی کپتان نے ایسا نہیں کیا۔

 

 

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts