نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ورلڈ کپ کی ٹرافی کی جنگ۔۔۔۔گرین شرٹس کی ہر شعبے میں انتہائی بری پرفارمنس۔۔۔سیمی فائنل تک رسائی کےلیے وہی اگر اور وہی مگر۔۔۔؟

 

ورلڈ کپ کی ٹرافی کی جنگ۔۔۔۔گرین شرٹس کی ہر شعبے میں انتہائی بری پرفارمنس۔۔۔سیمی فائنل تک رسائی کےلیے وہی اگر اور وہی مگر۔۔۔؟


 

ورلڈ کپ2023  کا ایونٹ جاری ہے۔ یہ ایونٹ اب تک اس لیے بھی دلچسپ رہا ہے کہ  اس میں  کچھ ایسے بڑے اپ سیٹس ہوئے ہیں کہ جن کی توقع شائقین کرکٹ کونہیں تھی۔  افغانستان کی ٹیم کی اچھی پرفارمنس کی وجہ سے بہت سے بڑی ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔ حتی کہ افغانستان نے  گرین شرٹس کو بھی شکست دی اور شائقین کرکٹ کو حیران کردیا ہے۔

پاکستان کی ورلڈ کپ میں اب تک کی پرفارمنس کوئی قابل ذکر نہیں رہی ہے۔الٹا پوائنٹس ٹیبل میں ترقی نہیں بلکہ تنزلی ہورہی ہے۔ افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی تاریخی شکست کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔عالمی کپ میں قومی ٹیم نے اپنےاگلےچار میچز جنوبی افریقا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیساتھ کھیلنے ہیں۔

اگر چاروں ٹیموں کی بات کریں تو جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں ۔ جبکہ بنگلہ دیش 7ویں اور انگلینڈ خراب کارکردگی کی وجہ سے آخری پوزیشن پر ہے ۔

جنوبی افریقا کی ٹیم نے 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے تین جیتے ہیں اور ایک میچ ہاری ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ میچز میں 4 میں فتحیاب ہوئی جبکہ ایک میچ ہاری ہے۔اسی طرح بنگلہ دیش کی ٹیم نے 4 میچز کھیلے جن میں تین وہ شکست سے دو چار ہوئی جبکہ ایک میچ جیتی ہے۔ جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے بھی 4 میچز کھیلے ایک جیتی اور تین میں ہاری ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بات کریں توپاکستان نے اپنا پانچواں میچ افغانستان کیساتھ کھیلا ہے جس میں افغان ٹیم نے قومی کرکٹ ٹیم کو  8 وکٹوں سے تاریخی شکست دی ہے ۔قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اب اپنے چاروں میچ جیتنا ہوں گے۔

قومی ٹیم اپنا چھٹا میچ 27 اکتوبر جمعہ کو جنوبی افریقہ  کیخلاف کھیلے گی۔ ساتواں میچ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش ،  چار نومبر کو 

نیوزی لینڈ  جبکہ اپنا 9واں اور آخری میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔



پاکستان افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اب بھی سیمی فائنل تک رسائی کرسکتا ہے لیکن اس کیلئے پاکستان اب مزید کسی بھی میچ میں شکست برداشت نہیں کرسکتا ۔

اگر پاکستان اب اگلے چار میچز میں سے کوئی بھی ہار جاتا ہے تو یہ شکست پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے خطرات مزید بڑھادے گی کیونکہ پھر انگلینڈ اور بنگلادیش کے پاکستان سے فتح حاصل کرنے کے بعد پوائنٹس اوپر چلے جائیں گے، لیکن اگر پاکستان اگلے میچز میں سے ایک سے زائد میچ میں شکست کھا گیا تو سیمی فائنل تک رسائی کے سارے راستے بند ہوجائیں گے۔

بظاہر بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی سیمی فائنل میں جگہ پکی نظر آتی ہے تاہم چوتھی کوالیفائنگ پوزیشن کے لیے اصل مقابلہ پاکستان اور آسٹریلیا میں ہوگا۔ آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے تاہم آسٹریلیا نے ابھی چار میچز کھیلے ہیں اور اس کے پانچ میچ باقی ہیں۔

اگر آسٹریلیا اپنے باقی میچوں میں سے صرف ایک میچ ہارتا ہے اور چار میں کامیاب ہوتا ہے تو پاکستان کے اگلے تمام میچز جیتنے کی صورت میں دونوں کے پوائنٹس 12، 12 ہوجائیں گے اور رن ریٹ کی بنیاد پر دونوں میں سے کوئی ایک سیمی فائنل میں جائے گا لیکن اگر آسٹریلیا دو میچز ہارتا اور اور پاکستان تمام میچز جیت جاتا ہے تو پاکستان سیمی فائنل میں کوالیفائی کرجائے گا۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانی ہے تو  رن ریٹ پر بھی فوکس کرنا ہوگا تاکہ چوتھی یا تیسری پوزیشن کیلئے رن ریٹ کی بنیاد پر کوالیفائی کرسکے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts