ورلڈ کپ ٹرافی۔۔۔خاص بات کیا ہے؟۔۔۔۔1975 سے 2019 ۔۔۔۔12 بار ورلڈ کپ مقابلوں کا انعقاد ، 6 ٹیموں نے ٹرافی کو اپنے نام کیا
ورلڈ کپ کے لیے میدان سج گیا ہے اور ٹیموں کی تیاری بھرپور ہے۔ ورلڈ کپ بڑا ایونٹ ہوتا ہے اور ہر ٹیم کی خواہش ہوتی ہےکہ وہ یہ کپ جیتے اور بہتر سے بہترین پرفارم کرے لیکن یہ ٹرافی ایک ہی ٹیم اٹھاتی ہے ۔ اس بار کونسی ٹیم ٹرافی اٹھائے گی اس کے لیے انتظار کرنا پڑا گا، تاہم ورلڈ کپ ٹرافی انتہائی خاص ہوتی ہے۔1975 سے 2019 ۔۔۔۔12 بار ورلڈ کپ مقابلوں کا انعقاد ، 6 ٹیموں نے ٹرافی کو اپنے نام کیا ہے۔۔جن میں آسٹریلیا (5 بار)، ویسٹ انڈیز (2 بار)، بھارت (2 بار)، پاکستان (ایک بار)، سری لنکا (ایک بار) اور انگلینڈ (ایک بار) شامل ہیں۔
لگ بھگ اگلے ڈیڑھ ماہ تک 10 ممالک کے کھلاڑی دنیائے کرکٹ کے اس سب سے بڑے انعام کو حاصل کرنے کا خواب دیکھیں گے۔1975 سے 1983 تک تمام ورلڈکپ ایونٹس کا انعقاد انگلینڈ میں ہوا تھا۔تینوں ایونٹس کو پروڈینشل انشورنس نامی کمپنی نے سپانسر کیا تھا اور اسی وجہ سے ٹرافی کو پروڈینشل کپ ٹرافی کا نام دیا گیا۔1987 کو پہلی بار یہ ٹورنامنٹ انگلینڈ سے باہر برصغیر یعنی پاکستان اور بھارت میں منعقد ہوا۔ریلائنس انڈسٹریز نے اس ورلڈکپ کو اسپانسر کیا اور ایونٹ کے لیے گولڈ پلیٹڈ ٹرافی تیار کی گئی جس پر ہیرے جڑے تھے اور اسے ریلائنس ورلڈکپ کا نام دیا گیا۔اس ٹرافی کی تیاری پر اس زمانے میں 6 لاکھ بھارتی روپے خرچ ہوئے جو موجودہ عہد کے 80 لاکھ بھارتی روپوں کے برابر ہیں۔1992 کی ٹرافی جو سب سے الگ ۔اسے اب تک کی ڈیزائن کی گئی سب سے خوبصورت ورلڈکپ ٹرافی بھی تصور کیا جاتا ہے۔کرسٹل سے تیار کی گئی اس ٹرافی کو سپانسر بینسن اینڈ ہیجز کا نام دیا گیا تھا۔
اس ٹرافی کے اوپر گلوب بنا تھا جبکہ اس کی تیاری پر 8 ہزار برطانوی پاؤنڈز کا خرچہ ہوا اور اس وقت یہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں موجود ہے۔1996 کا ورلڈ کپ پھر برصغیر میں ہوا اور اس بار پاکستان اور بھارت کے ساتھ سری لنکا بھی میزبان تھا جبکہ ولز کمپنی نے ایونٹ سپانسر کیا تھا۔یہی وجہ تھی ٹرافی کو ولز ورلڈکپ کا نام دیا گیا۔
1999 کے ورلڈکپ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فیصلہ کیا کہ مستقبل کے تمام ایونٹس کے لیے ایک ٹرافی تیار کی جانی چاہیے۔اس کے لیے آئی سی سی نے برطانیہ کی کمپنی جیراڈ اینڈ کو سے رابطہ کیا جو اب استعمال ہونے والی ٹرافی تیار کرتی ہے۔
یہ لگ بھگ 11 کلو وزنی اور 60 سینٹی میٹر لمبی ٹرافی ہے جس کی تیاری پر 30 ہزار ڈالرز خرچ ہوئے تھے۔یہ ٹرافی چاندی اور سونے سے تیار کی گئی تھی جس کے اوپر ایک سونے سے بنا گلوب موجود ہے جبکہ چاندی کے 3 ستون ہیں جو دیکھنے میں وکٹ اور بیلز جیسے ہیں۔اصل ٹرافی دبئی میں آئی سی سی کے ہیڈ آفس میں رکھی جاتی ہے۔







No comments:
Post a Comment