نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک میں چار اہم میچز کھیلے گئے

 

لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک میں چار اہم میچز کھیلے گئے




 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک 2023ء میں چار اہم میچز کھیلے گئے۔ میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر اعظم نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں زیڈ ایس پولو نے دی نور پور بندوست کی ٹیم کو 11.5-4 سے ہرا دیا۔

زیڈ ایس کی ٹیم کو ڈیڑھ گول کاہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) عمر منہاس اور زوریز شہزاد نے تین تین، بلال نون اور فلپیاء نے دو دو گول سکور کیے۔ ہارنے والی ٹیم دی نور پور بندوبست کی طرف سے ایمی نے تین اور تیمور نون نے ایک گول سکور کیا۔

دوسرے میچ میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور سمارٹ سٹی نے آخری لمحات میں ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 6-5.5 سے ہرا دیا۔ لاہور سمارٹ سٹی کی طرف سے ممتاز عباس نیازی اور آٰغا موسی علی خان نے تین تین گول سکور کیے جبکہ ماسٹر پینٹس کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے تین، صوفی ہارون نے ایک گول سکور کیا جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔تیسرے میچ میں ڈی ایس پولو /شیخو سٹیل کی ٹیم نے بلیک ہارس پینٹس کی ٹیم کو 7-5.5 سے ہرا دیا۔ ڈی ایس پولو /شیخو سٹیل کی طرف سے تمام سات گول عمر اسجد ملہی نے سکور کیے جبکہ بلیک ہارس پینٹس کی طرف سے صوفیہ دین علی خان، چودھری حسن منصور، احسن جاوید شیخ اور ابوبکر صدیق نے ایک ایک گول سکور کیا۔

چوتھے اور آخری میچ میں پیبل بریکر کی ٹیم نے نیوایج کیبلز کو7-5 سے ہرا دیا۔ پیبل بریکر کی طرف سے بلال حئی نے چار اور احمد علی ٹوانہ نے تین گول سکور کیے۔ نیوایج کیبلز کی طرف سے المان جلیل اعظم نے تین اور شاہ شمیل عالم نے دو گول سکور کیے

 

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts