تفاخر ادبی فورم کا نعتیہ مشا عرہ،صدارت معر وف شاعر وادیب ممتاز راشد لاہوری نے کی
مہمانان خصوصی میں ممتاز شاعرہ ،کمپیئر فاطمہ غزل اور سینئر صحافی اور شاعر طارق کامران شامل تھے،نظامت کے فرائض انیس احمد نے انجام دیئے
لاہور(ادبی رپورٹر)تفاخر ادبی فورم کی چیئر پرسن طینوش فردوس ادبی حلقوں کی ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں، ان کا یہ اعزاز بھی ہے کہ وہ حلقہ ارباب ذوق کی پہلی خاتون سیکرٹری منتخب ہوئیں، ایک طویل عرصے سے ادبی جریدہ شائع کررہی ہیں۔
گزشتہ دنوں رمضان المبارک کی مناسبت سے طینوش نے اپنی تنظیم کے تحت ایک نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا جس کی صدارت معر وف شاعر وادیب ممتاز راشد لاہوری نے کی ، جبکہ مہمانان خصوصی میں ممتاز شاعرہ ،کمپیئر فاطمہ غزل اور سینئر صحافی اور شاعر طارق کامران شامل تھے۔نظامت کے فرائض انیس احمد نے انجام دیئے، تقریب کا آغاز تلا وت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت طینوش فردوس نے حاصل کی۔ اس موقعہ پر انہوں نے مہمانان تقریب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی تنظیم کی اد بی خدمات پر روشنی ڈالی ،جن شعرا اور شاعرات نے بارگاہ رسالت مآب ﷺمیں ہدیہ نعت پیش کیا ۔ ان میں ند یم اے شیخ ، اظہر عباس ، سلیم صابر ، امجد رسول ، نائیلہ عابد، فریدہ خانم ، ثمن عروج ،احسان علی حیدر، ڈاکٹر تبسم خان اور پرمل سجاد شامل ہیں،مشاعرے کے اختتام پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔
No comments:
Post a Comment