نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی لاہور میں تن سازی کے مقابلے،طالبعلم محمد عبید نے مسٹر جی سی یو کا ٹائٹل جیت لیا


گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی لاہور میں تن سازی کے مقابلے،طالبعلم محمد عبید نے مسٹر جی سی یو کا ٹائٹل جیت لیا

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی مسٹر جی سی یو کا ٹائٹل جیتنے والے طالبعلم محمد عبید کو ٹرافی دے رہے ہیں۔



لاہور(نوائے درویش نیوز)گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی لاہور میں تن سازی کے مقابلے،طالبعلم محمد عبید نے مسٹر جی سی یو کا ٹائٹل جیت لیا۔وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی نے مقابلوں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔60 کلوگرام کیٹیگری میں انٹرمیڈیٹ کے طالبعلم محمد شہزاد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 70کلو گرام کیٹیگری میں فزیکل ایجوکیشن کے محمد وقاص خان پہلے نمبر پر رہے۔80 کلوگرام کیٹیگریز میں محمد عبید نے میدان مار لیا،جبکہ 80+کیٹیگری کے مقابلوں میں غلام فرید وارسی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا سہولیات اور مواقع نہ ملنے سے بہت ٹیلنٹ ضائع ہو جاتا ہے،100 کھلاڑیوں کے لئے سپورٹس ہاسٹل قائم کرنے جا رہے ہیں،جی سی یو باصلاحیت کھلاڑیوں کے لئے سپورٹس سکول بھی قائم کرنا چاہتا ہے،یہ سپورٹس سکول ابتدائی عمر میں باصلاحیت نوجوان کی تربیت کرے گا۔مقابلوں میں پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال،پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر شیخ ایازاور لاہور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے خزانچی محمد ریاض نے بطور جج فرائض سر انجام دیئے۔






Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts