یکم فروری سے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ؟
کراچی(نوائے درویش) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے یکم فروری کو کھل جائیں گے تاہم ہم نےامتحانات اورتعلیمی سال کوبھی آگے بڑھادیا ہے۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تمام صوبوں کےوزرایکم فروری سےتعلیمی ادارے کھولنے پر متفق ہیں، تمام تعلیمی ادارے یکم فروری کو کھل جائیں گے، ہم نے امتحانات اورتعلیمی سال کوبھی آگے بڑھادیاہے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہےسینیٹ انتخابات میں شفافیت نظرآئے، بدقسمتی سےبولی لگتی ہے،سینیٹ نشستیں خریدی جاتی ہیں، ن لیگ کوجب آئینہ دکھایا جاتا ہےتوانکواپنا مکروہ چہرہ نظرآتاہے، ن لیگ چاہتی ہے کسی طرح پھڈاڈالاجائے۔
شفقت محمود نے کہا تھا کہ یکم سے 8ویں جماعت کے تعلیمی ادارے یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یونیورسٹیز اوردیگر تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھولیں گے۔







No comments:
Post a Comment