نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کرپٹ ممالک کی فہرست میں پاکستان کا کونسا نمبر؟


کرپٹ ممالک کی فہرست میں پاکستان کا کونسا نمبر؟



اسلام آباد(نوائے درویش)پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، گزشتہ سال کی نسبت بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کر دی۔

دنیا بھر میں بدعنوانی اور دیانت داری پر عمل پیرا ممالک پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 2020 میں کرپشن بڑھی ہے، 2019 کے مقابلے میں 2020 میں پاکستان کا سکور کم ہوا ہے۔رپورٹ میں پاکستان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 2020 میں پاکستان نے 100 میں سے 31 پوائنٹس حاصل کئے، پاکستان کی رینکنگ میں 180 ممالک میں سے 124 واں نمبر ہے، 2019 میں پاکستان کا سکور 32 تھا جبکہ 2019 میں پاکستان کا 120 واں نمبر تھا۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ حکومت کو مقننہ، انتظامیہ اور پولیس کے شعبوں میں کارکردگی بہتر بنانا ہوگی، کرپشن سے پاک ممالک میں دنیا بھر میں ڈنمارک اور نیوزی لینڈ سر فہرست رہے جبکہ شام، صومالیہ اور جنوبی سوڈان سب سے نیچے رہے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts