گنگولی کی سرگرمیوں نے ہلچل مچا دی
ممبئی (نوائے درویش)سابق کرکٹر اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کے سربراہ ساروگنگولی کی سرگرمیوں نے بھارتی بنگال کی سیاست میں ہلچل مچا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کی موجودہ سیاست میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی جنہیں دیدی بھی کہا جاتا ہے ،کا مقابلہ کرنے کے لیے نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کودادا کی تلاش ہےاور اس کے لیے انہوں نے سارو گنگولی پر نظریں گاڑ لیں ہیں
بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی نے بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔
گنگولی کی دہلی روانگی کے ساتھ ہی بنگال کے سیاسی پنڈت یہ اندازے لگا رہے ہیں کہ سابق کرکٹر بی جے پی کا دامن تھام سکتے ہیں۔بنگال اسمبلی الیکشن کے پیشِ نظر جس طرح کئی بڑے رہنما مختلف پارٹیوں میں شامل ہورہے ہیں ایسے میں سارو گنگولی کی گورنر سے ملاقات کو خاص مانا جارہا ہے۔بی جے پی کے ریاستی صدر و ایم پی دلیپ گھوش نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر سارو گنگولی بی جے پی کا ساتھ دیں گے تو پارٹی کو مضبوطی ملے گی۔







No comments:
Post a Comment