جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے دوسرے دن دو دلچسپ میچز کھیلے گئے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام سرسبز پاکستان انڈر 19 پولو کپ 2020-21 جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے دوسرے دن دو دلچسپ میچز کھیلے گئے جن میں ایل پی سی ریمنگٹن فارما اور جے پی سی سی کولٹس نے فتح حاصل کی۔
اس موقع پر فاطمہ گروپ کے ڈائریکٹرز علی مختار، عباس مختار، جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب اعوان، پولو کے کھلاڑی اور فیملیز کی بڑی تعداد موجو د تھی۔ لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب نے سپانسرز ادارے فاطمہ گروپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے جونیئر پولو کو سپورٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جونیئر کھلاڑی پاکستان کا مستقبل ہیں اور فاطمہ گروپ نے اس زبردست ایونٹ کو سپورٹ کرکے بہت اچھا کام کیا ہے۔
سرسبز پاکستان انڈر 19 پولو کپ کے دوسرے دن ریمگٹن فارما ایل پی سی کی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد ایل جی پی سی سروس ٹائرز کی ٹیم کو 6-3 سے ہرا دیا۔ ایل پی سی ریمنگٹن فارما کی طرف سے بازل فیصل کھوکھر نے راجہ جلال ارسلان کے ہمراہ شاندار کھیل پیش کیا۔ ایل پی سی ریمنگٹن فارما کی طرف سے نذر دین علی خان نے تین، راجہ جلال ارسلان نے دو جبکہ بازل فیصل کھوکھر نے ایک خوبصورت فیلڈ گول سکور کیا۔ ایل جی پی سی سروس ٹائرز کی طرف سے دو گول موسٰی جاوید نے جبکہ ایک گول مصطفی یوسف رسول نے سکور کیا۔ دوسرے میچ میں جے پی سی سی کولٹس کی ٹیم نے ایل پی سی اے اوایس کی ٹیم کو 8-1 سے ہرا دیا۔جے پی سی سی کی طرف سے مطفی عزیز نے شاندار کھیل پیش کیا اور چار خوبصورت گول سکور کیے جبکہ امین الرحمان نے دو جبکہ سید محمد تراب رضوی نے ایک گول سکور کیا۔آج برو ز جمعرات دو میچز کھیلے گئے۔ پہلا میچ دوپہر ساڑھے بارہ بجے ایل پی سی اے او یس اور ایل جی پی سی سروس ٹائرز کے درمیان جبکہ دوسرا میچ دوپہر ڈیڑھ بجے ایل پی سی ریمنگٹن فارما اور جے پی سی کولٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔






No comments:
Post a Comment