نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کورونا سے زندگیاں بچانا پہلی اور معیشت اٹھانا دوسری ترجیح :عمران خان


کورونا سے زندگیاں بچانا پہلی اور معیشت اٹھانا دوسری ترجیح :عمران خان



اسلام آباد(نوائے درویش)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح کورونا سے زندگیاں بچانا ہے اور معیشت اٹھانا ان کی دوسری ترجیح ہے۔

 آج وزیر اعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے خصوصی ملاقات کی، جس میں سیاسی، معاشی اور پارلیمانی امور سمیت قانونی و آئینی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

وزیر اعظم نے ملک میں معاشی صورت حال میں حالیہ بہتری پر اظہار اطمینان کیا، انھوں نے کہا معیشت سے متعلق تازہ اعداد و شمار حوصلہ افزا ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا سے زندگیاں بچانا پہلی اور معیشت اٹھانا ان کی دوسری ترجیح ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری میں 2016 کی نسبت غیر معمولی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔وزیر اعظم نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کے نعرے لگانے والے آج خود ایس او پیز بلڈوز کر رہے ہیں۔

معروف قانون دان بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں، سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی نے بھی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ معاشی بہتری کی حکومتی کوششوں کو ریورس نہیں ہونے دیں گے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts