نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

یوٹی اے کی نمائندہ قیادت کی مہر اختر عباس بھروانہ سے ملاقات

 یوٹی اے کی نمائندہ قیادت کی مہر اختر عباس بھروانہ سے ملاقات



لاہور(پ ر)یونائیٹڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کی نمائندہ قیادت نے چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا مہر اختر عباس بھروانہ سے طے شدہ ایجنڈا پر باضابطہ میٹنگ کی۔ جس میںوحید ظفر، منیجراسٹیبلشمنٹ جناب مختار احمد جناب COO صاحب کی ہدایت پر میٹنگ میں شریک ہوئے۔یوٹی اےکے نمائندہ وفد میں مرکزی صدر پنجاب غلام شبیر سنگم کے علاوہ چوہدری طارق جاوید گجر نائب صدر اول، عابدہ خالد نائب صدر دوئم، خالد محمود ،فیصل سیکرٹری جنرل پنجاب،قاری محمد اعجاز فنانس سیکرٹری،  محمد ظہیرفیصل پریس سیکرٹری، محترمہ صوفیہ سلطانہ اور محمد احمد صمدانی  ممبران مجلس عاملہ پنجاب بھی میٹنگ میں شریک ہوئے۔

مہر اختر عباس بھروانہ نےاساتذہ کے مسائل کو پیش کرنے کی کاوش کو سراہا۔مرکزی صدر پنجاب غلام شبیر سنگم نےسول سرونٹ ٹیچرز کے مسائل اور مطالبات بڑی تفصیل اور وضاحت سے پیش کئے جبکہ وفد کے دیگر معزز ممبران نے اس ضمن میں بھر پور معاونت کی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر نے  مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئےاور وفد کو ان مطالبات کے مقررہ وقت میں حل کی یقین دہانی کروائی۔سول سرونٹ ٹیچرز کی BS 17  سے BS 18 میں پروموشن کے لئے DPC انشاء اللہ آئندہ دو ہفتے میں منعقد ہوگی۔ BS 19 اور BS 20 میں پروموشن کے لئے ٹریننگ کا شیڈول آئندہ دو ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔






Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts