ریجاس ایفل ہائٹس پولو کپ کے دوسرے روز دو دلچسپ میچز
لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب لاہور کے زیراہتمام ریجاس ایفل ہائٹس پولو کپ 2020ء کے دوسرے روز دو دلچسپ پولو میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ریجاس ایسز پراپرٹی ڈویلپمنٹ نے ایف جی پولو کو 7-6.5 سے جبکہ دوسرے میچ میں پیبل بریکر نے ماسٹر پینٹس کو 9-04 سے ہرا دیا۔
کورنا ایس او پیز کے مطابق جاری پولو ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کیلئے ریجاس کے ڈائریکٹرز فیصل شہزاد، احسن شہزاد،کاشف شہزاد، کلب کے صدر کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر(ر) بابر محبوب، پولو کے کھلاڑیوں اور دیگر بھی موجود تھے۔ پہلا میچ ریجاس ایسز پراپرٹی ڈویلپمنٹ اور ایف جی پولو ٹیم کے درمیان بہت ہی زبردست رہا آخری لمحوں میں ریجاس کی ٹیم آدھے گول سے میچ جیت پائی۔ فائنل سکور 7-6.5 رہا۔
ریجاس کی طرف سے راجہ ارسلان نجیب نے شاندار پانچ گول سکور کیے جبکہ دیگر میں لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس اور آغا موسیٰ علی خان نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ایف جی پولو ٹیم کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے پانچ جبکہ میاں عباس مختار نے ایک گول سکور کیا۔ ادھر دوسرے میچ میں پیبل بریکر نے ماسٹر پینٹس کو 9-4 سے ہرایا۔ پیبل بریکر کی طرف سے محمد رضا اورسردار محسن عطا کھوسہ نے چار چار گول جبکہ قدیر اشفاق نے ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے عمر اسجد ملہی نے چاروں گول سکور کیے۔







No comments:
Post a Comment