نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

اداکارہ جگن کاظم کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اداکارہ جگن کاظم کے ہاں بیٹی کی پیدائش



کراچی(نوائے درویش)معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان 40 سالہ جگن کاظم کے ہاں تیسرے بچے اور پہلی بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔جگن کاظم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش دو دن قبل 9 اکتوبر کو ہوئی۔

اداکارہ نے پوسٹ میں بیٹی کے ہاتھ کو تھامنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کا نام بھی بتایا۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام سیدہ نوربانو نقوی رکھا ہے۔

جگن کاظم نے بیٹی کی پیدائش سے ایک ہفتہ قبل ہی اپنی بیٹی کے لیے بنایا گیا کمرا بھی مداحوں کو دکھایا تھا۔جگن کاظم نے یوٹیوب پر مداحوں کو نہ صرف بیٹی کے لیے تیار کیا گیا کمرا دکھایا تھا بلکہ انہوں نے بیٹی کے لیے کی گئی خریداری سے بھی مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts