نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ایران میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد بلوچستان حکومت الرٹ

 ایران میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد بلوچستان حکومت الرٹ



کوئٹہ  (نوائے درویش)ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کورونا وائرس کی وباء کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں کیسز بڑھنے کے بعد بلوچستان حکومت الرٹ ہوگئی ہے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ دنیا بھر میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ایران میں بھی کیسز بڑھنے کے بعد بلوچستان حکومت الرٹ ہوگئی ہے۔بلوچستان میں اگست کی نسبت کورونا وائرس کے کیسز میں 3گنا اضافہ دیکھا گیا ہے ، عوام سے اپیل ہے کہ وائرس سے بچاؤ کے طے شدہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال سے وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے ملاقات کی ہے اور صوبے میں منشیات کی سمگلنگ اور استعمال کی روک تھام کے لئے وفاق کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کورونا وائرس کی وباء کے دوسرے لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے عوام سے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts