نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

لولوسرپولو ان پنک کپ: 2020 دوسرے روز دو دلچسپ میچز

 لولوسرپولو ان پنک کپ: 2020 دوسرے روز دو دلچسپ میچز




لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لولوسرپولو ان پنک کپ 2020ء گلوبل ایونٹ آف پنک ربن کے دوسرے روز دو دلچسپ میچز ہوئے۔

اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران  آغا مرتضی،شاہ  قبلائی عالم،  فیروز گلزار، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا اور سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل(ر) مدثر شریف اور ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

  پہلا میچ امریکن سسٹم کے تحت تین ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے پہلے دو چکر کے میچ میں اے او ایس کی ٹیم کو 6-2.5 سے جبکہ دوسرے دو چکر کے میچ میں سڈن ڈیتھ پر تیسرے چکر میں گارڈ گروپ کی ٹیم کو 5-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

 ادھر دو چکر کے تیسرے میچ میں گارڈ گروپ کی ٹیم نے اے او ایس 5-4.5 سے ہرا دیا۔دوسرے میچ میں ذکی فارمز ٹیم نے میجک ریور کی ٹیم کو 9-6.5 سے ہرا دیا۔ چار چکر کے اس میچ میں ذکی فارمزکی طرف سے ہاشم کمال آغا نے چار گول جبکہ نذر دین  اور شاہ قبلائی عالم نے دو دو جبکہ مصطفی عزیز نے ایک گول سکور کیا۔

 میجک ریور کی طرف سے آغا مرتضیٰ نے دو جبکہ حسن آغا، ابراہیم نوید اور میاں حسین افتخار نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ کل اڑھائی بجے چھ چکروں کامیچ تین ٹیموں کے درمیان اے آر پی آر/سکف/شیروڈ، ریمنگٹن فارما /باڑیزاور ماسٹر پینٹس بلیک کے درمیان ہوگا۔ سہ پہر چار بجے ایف جی پولو اور اولمپیاء کے درمیان ہوگا۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts