نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کورونا حکمت عملی،عمران خان عالمی رہنمائوں میں سرفہرست



کورونا حکمت عملی،عمران خان عالمی رہنمائوں میں سرفہرست



عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو کورونا سے بہترین اندازمیں نمٹنے والے سات ملکوں میں شامل کرلیا ،پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف بھی کیا


وزیراعظم عمران خان  نے دنیا بھر میں ایک اور کامیابی حاصل کرلی،ان کو کورونا سے نمٹنے والے کامیاب سیاستدانوں میں نمبر ون قرار دے دیا گیا، جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

 برطانوی جریدے ایشین ورلڈ نے ٹاپ ٹین10 سیاستدانوں کی فہرست جاری کر دی، جس میں وزیراعظم عمران خان بڑے بڑے عالمی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔وزیراعظم کورونا سے نمٹنے والے کامیاب سیاستدانوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں ۔

 عمران خان نے کورونا کے دوران امدادی فنڈ شروع کیا اور بیروزگارافرادتک حکومت کی بروقت مدد پہنچائی گئی۔برطانوی اخبار کے مطابق کانگرس وومین برائے نیویارک الیگزینڈریا دوسرے ، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈن تیسرے اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔











ایشین ورلڈ کا کہنا ہے کہ معاون خصوصی زلفی بخاری کا فہرست میں ساتواں نمبر ہے، زلفی بخاری نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے مشن کی قیادت کی، انھوں نے بیرون ملک پھنسےپاکستانیوں کی واپسی پربہترین کام کیا۔برطانوی جریدے کے مطابق فہرست میں فن لینڈ کی وزیراعظم ثنا میرن چوتھےنمبرپر ہیں جبکہ چین، بھارت، ایران، عراق، افغانستان اور بنگلادیش کا کوئی سیاستدان شامل نہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو کورونا سے بہترین اندازمیں نمٹنے والے سات ملکوں میں شامل کرلیا ہے جبکہ پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف بھی کیا۔

 کوروناوبا سےنمٹنےکیلئے وزیراعظم کی کامیاب حکمت عملی اور این سی اوسی کے بروقت ایکشن کی دنیا بھی معترف ہیں، ڈبلیو ایچ او  نے  پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا، جن سے دنیا مستقبل میں وبا سے کیسے نمٹا جائے سیکھ سکتی ہے، 7ممالک کی فہرست میں تھائی لینڈ، اٹلی، منگولیا،ماریشس اور یوراگوئے شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کورونا وبا کیلئے پاکستان کےاقدام کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے انفرا اسٹرکچر  کا بہترین استعمال کیا، انسدادپولیو کے وسائل،مہارت کورونا سے نمٹنے کیلئے استعمال کی گئی۔

ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ کمیونٹی ہیلتھ ورکرزنےٹریکنک اورمانیٹرنگ میں اہم کرداراداکیا، حکومتیں صحت عامہ اورعوامی بہبودپرزیادہ خرچ کریں، حکومت کے نقادین بھی سیاسی قیادت کی کوششوں کے معترف نظر آئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نےکوروناپربھرپورانداز میں قابوپایا اور پاک فوج کے تعاون سے این سی اوسی کاصوبائی حکومتوں سے مثالی رابطہ رہا۔

ورلڈاکنامک فورم رپورٹ میں کہا کہ میڈیا نےبھی عوامی آگہی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، کورونانےعوامی بہبود،صحت عامہ پرترجیحات بدلی ہیں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts