نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

عوامی مزاحمت کا راستہ نہیں رک سکتا

 عوامی مزاحمت کا راستہ نہیں رک سکتا



کراچ(نوائے درویش)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سے وابستہ سیاستدانوں کو نوٹس بھیجنا اور گرفتار کرنا عمران خان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی ضمانت خارج ہونے اور گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے بوکھلائے عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ وفاقی حکومت فی الفور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو رہا کرے ، عمران خان نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کرنا بند کریں۔ عمران خان کی ہمشیرہ، معاونین خصوصی پر سنگین الزمات ہیں مگر انہیں نیب طلب نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کو نشانہ بنانے سے عوامی مزاحمت کا راستہ نہیں رک سکتا، حکومت نے جو کرنا ہے کرلے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سفر نہیں رکے گا۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts