نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

موٹروے زیادتی کیس: خواتین سڑکوں پر آگئیں

موٹروے زیادتی کیس: مختلف شہروں میں مظاہرے




اسلام آباد(نوائے درویش) لاہور میں موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے خلاف وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرہ کیا گیا۔چند روز قبل لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر دو ملزمان کی طرف سے خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی جس کے بعد ملک بھر عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام میمن نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ان واقعات کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے پشاور،لاہور، ملتان اور اسلام آباد میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اُٹھائے ہوئے تھے، جس پر انصاف دو کے نعرے درج تھے، پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری، سینیٹر روبینہ خالد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اسلام آباد میں سول سوسائٹی کا مظاہرہ ہوا، مظاہرے میں سول سوسائٹی کی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مظاہرے میں عوامی ورکرز پارٹی اور وویمن ڈیموکریٹک فرنٹ کے کارکن نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔دوسری طرف ملتان میں بھی موٹروے پر زیادتی کے واقعہ کے خلاف خواتین اور بچے سڑکوں پر نکل آئے، جماعت اسلامی وومن ونگ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔ریلی میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شریک تھی، ریلی میں شریک خواتین نے بینرز پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، ریلی کے شرکا نے ملزمان کو سرے عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔





دریں اثناء کراچی میں سول سوسائٹی نے بھی احتجاج کیا۔ تین تلوار کلفٹن اور پریس کلب پر مظاہرے کیے گئےدوسری جانب کراچی پریس کلب پر خواتین کے مظاہرے میں سی سی پی او لاہور کے بیان کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ شرکاء نے مطالبہ کیا سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو برطرف کیا جائے ۔کوئٹہ پریس کلب کے باہر سول سائٹی ،سیاسی جماعتوں،طلباء تنظیموں اور خواتین تنظیموں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اوربینرزاٹھارکھے تھے جن پر خواتین کے تحفظ کے حق میں نعرےدرج اورانہوں نے نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ ریاست میں خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا حکومت پر سوالیہ نشان ہے، افسوس کی بات ہے کہ آج ملک میں عورت محفوظ نہیں، گجرپورہ موٹروے پر عورت کو بچوں کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا دھرندگی کی مثال ہے، جبکہ تربت میں صحافی شاہینہ شاہین کو اپنے گھر میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، ملک میں خواتین کے عدم تحفظ کی زمہ دار وقت کے حکمران ہے۔جبکہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں عورت مارچ سول سوسائٹی کے زیر اہتمام احتجاج کیا گیا جس میں انصاف دو اور سی سی پی او عمر شیخ کےخلاف نعرے درج تھے۔



Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts