نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

سعید غنی کا تعلیمی اداروں کا دورہ،کورونا ایس او پیز کا جائزہ

 سعید غنی کا  تعلیمی اداروں کا دورہ،کورونا ایس او پیز کا جائزہ



کراچی(نوائے درویش)وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی صبح سویرے کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں کے اچانک دورے پر پہنچ گئے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے سینیٹ جوزف کالج و سکول اور سینٹ پیٹرک سکول کا دورہ کیا۔ سینٹ جوزف کالج میں سماجی فاصلہ کے فقدان پر صوبائی وزیر نے پرنسپل کو فوری طور پر اسے ممکن بنانے کی ہدایت دی۔

صوبائی وزیر نے کلاسز میں جاری تدریسی عمل کا بھی جائزہ لیا اور طالبات سے ایس او پیز کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ صوبائی وزیر نے سینٹ جوزف و سینٹ پیٹرک گرلز سکول میں تمام ایس او پیز اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے پر مذکورہ دونوں سکولوں کی پرنسپلز کو سراہا۔

 

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts