نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

میگامنی لانڈرنگ ریفرنس،زرداری اور فریال تالپور پرفردجرم عائد

میگامنی لانڈرنگ ریفرنس،زرداری اور فریال تالپور پرفردجرم عائد



اسلام آباد (نوائے درویش) میگامنی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری  اور فریال تالپور پرفردجرم عائد کردی گئی ۔احتساب عدالت اسلام آباد میں سماعت کے دوران آصف زرداری اوردیگرملزمان نے صحت جرم سےانکارکردیا۔قبل ازیں آصف علی زرداری نے جعلی اکاؤنٹس ریفرنسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ سابق صدر نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کرنے کی استدعا کی۔

آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فوری ٹرائل روکنے کی بھی درخواست دے دی جس میں موقف اپنایا گیا کہ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کیا جائے، جعلی اکاونٹس کیسز نیب کا دائرہ اختیار نہیں ریفرنس خارج کیا جائے۔ احتساب عدالت اس سے قبل آصف زرداری کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts