طلال چودھری پر تشدد، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
فیصل آباد(نوائے درویش ) طلال چودھری پر تشدد کے سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی، نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی طلال چودھری اور عائشہ رجب علی کے معاملے کی تحقیقات کر کے تین روز میں رپورٹ دے گی۔
سابق لیگی ایم این اے طلال چوہدری پر تشدد کے معاملہ پر پولیس کی 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اے ایس پی پیپلز کالونی عبدالخالق کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن اور ایس ایچ او تھانہ ویمن فرح بتول کمیٹی کے ممبر ہیں۔ کمیٹی طلال چوہدری اور عائشہ رجب کے بیانات قلمبند کرے گی۔ کمیٹی کو تین روز میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز طلال چودھری کو کسی نے مارا جس سے ان کا کندھا ٹوٹ گیا اور دونوں بازروں فریکچر ہوئے، زرائع کے مطابق طلال چودھری اور عائشہ رجب علی کے درمیان پہلے اچھے تعلقات بھی رہے، دونوں کے درمیان کچھ عرصہ قبل لڑائی ہوئی تو بڑھتی چلی گئی۔







No comments:
Post a Comment