نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 3 جوان شہید


 فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 3 جوان شہید



















راولپنڈی(نوائے درویش) شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سےٹکرانے کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سےٹکرا گئی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ناصرحسین، نائیک محمدعمران اور سپاہی عثمان اخترشہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعےمیں سیکیورٹی فورسز کے 4اہلکار زخمی بھی ہوئے، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔فورسز کےجوان گھریوم میں سڑک تعمیر کرنے والوں کو پروٹیکشن دے رہےتھے، لیفٹیننٹ ناصرحسین شہیدایک بہترین اورزبردست کیڈٹ تھے۔

لیفٹیننٹ ناصرحسین شہیدنےپی ایم اےمیں غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کیا، کارکردگی پرلیفٹیننٹ ناصرحسین کورائل ملٹری اکیڈمی ڈنٹرون آسٹریلیابھیجا گیا تھا۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts