ملتان میں کرنٹ لگنے سے دو کمسن بہنیں جاں بحق
ملتان(نوائے درویش رپورٹ)ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں کرنٹ لگنے سے دو ننھی بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق عابد حسین کی تین سالہ بیٹی سویرا کو پنکھے کی تار سے کرنٹ لگا، وہ رونے لگی تو اس کو بچانے کے لیے اس کی پانچ سالہ بہن سائرہ آگے بڑھی تو وہ بھی کرنٹ کی لپیٹ میں آگئی اور اس طرح دونوں بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔
دونوں بہنوں کے اچانک اس طرح فوت ہونے سے گھر میں کہرام مچ گیا اور اہل علاقہ بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر اکھٹے ہو گئے۔
No comments:
Post a Comment